"ملک شاہ اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 24:
}}
 
جلال الدولہ ملک شاہ المعروف ملک شاہ اول ({{lang-fa|معزالدنیا و الدین ملکشاه بن محمد الب ارسلان قسیم امیرالمومنین}}<ref>{{cite book |last=Rāvandī |first=Muḥammad |date= |title= Rāḥat al-ṣudūr va āyat al-surūr dar tārīkh-i āl-i saljūq |url= |location=Tehran |publisher= Intishārāt-i Asāṭīr|page=85 |isbn=9643313662}}</ref>( جو کہ
[[1072ء]] سے [[1092ء]] تک [[سلجوقی سلطنت]] کا حکمران رہا۔ وہ اپنے والد [[الپ ارسلان]] کی وفات کے بعد تخت نشین ہوا۔ یہ لائق اور بہادر باپ کا سچا جانشیں تھا اور اوصاف میں اسی کے مشابہ تھا۔ الپ ارسلان نے اپنی زندگی میں اس کو نامزد کر دیا تھا۔ [[خلافت عباسیہ|عباسی]] خلیفہ [[قائم باللہ]] نے اس کی حکومت کی تصدیق کی اور اس کا سکہ اور خطبہ سارے سلجوقی مقبوضات میں جاری ہو گیا۔ اس کا عہد سیاسی عروج، علمی ترقی اور دینی عظمت کے لحاظ سے بہت اہم تھا۔ اس کے عہد میں نہ صرف پورے [[دمشق]] کو سلجوقی حکومت میں شامل کرلیا گیا بلکہ [[ترکستان]] کو فتح کرکے [[خاقان]] [[چین]] سے بھی خراج وصول کیا گیا اور اسلامی جھنڈا ساحل [[شام]] تک لہرایا۔ اس کے عہد میں ہر جگہ فارغ البالی اور امن و عافیت تھی۔ تجارت اور صنعت کو فروغ حاصل تھا۔ راستے محفوظ تھا اور اس کا عہد ہر اعتبار سے سنہری کہلانے کا مستحق تھا۔ علمی ترقی، دینی عظمت، معاشی خوشحالی اور تمدنی عروج کسی جگہ کمی نہ تھی۔ وہ بلا کا شجاع اور بہادر تھا اور جہاں رخ کیا وہاں کامیابی حاصل کی۔ ہر دشمن کو زیر کیا اور سلجوقی حکومت کو وسعت دی۔