"پادشاہ بیگم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 14:
== تاریخی طور پر مستعمل ==
[[سلطنت مغلیہ]] میں پادشاہ بیگم کا عہدہ سلطنت کے معزز ترین عہدوں میں شمار ہوتا ہے۔ اکثر اوقات شہنشاہ کی زوجہ یعنی خاتونِ اول ملکہ کو پادشاہ بیگم کا خطاب دیا جاتا تھا اور کبھی کبھار [[مغل شہنشاہ]] کی بیٹیوں کو بھی بیگم کا خطاب دیا جاتا تھا۔ مغل تاریخ و دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ اولاً یہ خطاب مغل بادشاہ [[ظہیر الدین بابر]] نے ملکہ [[ماہم بیگم]] کو دیا تھا جن کی وفات [[28 مارچ]] [[1534ء]] کو ہوئی۔مغل شہنشاہ [[جہانگیر]] نے ملکہ [[صالحہ بانو بیگم]] کو یہ خطابِ شاہی تفویض کیا۔ [[1620ء]] میں [[صالحہ بانو بیگم]] کی وفات کے بعد یہ خطابِ شاہی [[ملکہ نورجہاں]] کو تفویض کیا گیا جو [[نومبر]] [[1627ء]] تک اِس عہدہ جلیلہ پر فائز رہیں۔[[ملکہ نورجہاں]] کا خطابِ شاہی پادشاہ بیگم شاہی فرامین اور مہر پر پہلی بار ثبت ہوا۔مغل شہنشاہ [[شاہ جہاں]] کی تمام بیٹیوں کے ناموں کے ساتھ بیگم کا شاہی خطاب منسلک تھا۔
 
مغل شہنشاہ [[شاہ جہاں]] نے یہ خطاب [[ارجمند بانو بیگم]] المعروف ممتاز محل کو تفویض کیا۔ بیگم کا خطابِ شاہی دو مغل شاہزادیوں خصوصاً [[شاہ جہاں]] کی بیٹی [[جہاں آرا بیگم]] اور [[اورنگزیب عالمگیر]] کی بیٹی [[زینت النساء بیگم]] کو بھی تفویض کیا گیا تھا جو تا عمر اُن کے ناموں کے ساتھ منسلک رہا۔آخری بااِقتدار پادشاہ بیگم [[بادشاہ بیگم ملکہ الزمانی]] تھیں جو مغل شہنشاہ [[محمد شاہ]] کی زوجہ اور مغل ملکہ تھیں، اُن کا انتقال [[14 دسمبر]] [[1789ء]] کو [[دہلی]] میں ہوا۔
 
=== بیگمات [[ریاست بھوپال]] ===