"واہلہ (زوجہ نوح)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 2:
== اسلام میں ==
[[نوح علیہ السلام]] کی بیوی کا نام '''واہلہ''' یا والہہ تھا۔<ref>تفسیر قرطبی،ابو عبداللہ محمد بن احمد بن ابوبکر قرطبی التحریم،آیت 10</ref>
اس کا ذکر قرآن میں یوں آیا{{سخ}} {{قرآن-سورہ 66 آیت 10}}{{سخ}}
اللہ نے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا ہے نوح (علیہ السلام) کی عورت اور لوط (علیہ السلام) کی عورت (واہلہ اور واعلہ) کی مثال بیان فرمائی ہے، وہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو صالح بندوں کے نکاح میں تھیں، سو دونوں نے ان سے خیانت کی پس وہ اللہ (کے عذاب) کے سامنے ان کے کچھ کام نہ آئے اور ان سے کہہ دیا گیا کہ تم دونوں (عورتیں) داخل ہونے والوں کے ساتھ دوزخ میں داخل ہوجاؤ۔<br />
عبداللہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ کسی نبی کی بیوی کبھی بدکار نہیں رہی۔ حضرت نوح (علیہ السلام) کی بیوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی قوم کے جباروں کو ایمان لانے والوں کی خبریں پہنچایا کرتی تھی۔ اور حضرت لوط (علیہ السلام) کی بیوی اپنے گھر میں آنے والے مہمانوں کی اطلاع اپنی قوم کے بداعمال لوگوں کو دے دیا کرتی تھی۔<ref>تفسیر روح البیان،ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی،التحریم ،10</ref>