"محمد صدیق قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 10:
حافظ الملت نے [[1258ھ]] میں درگاہ عالیہ [[بھر چونڈی شریف]] کی بنیاد رکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے مر جع خلائق بن گئی۔ آپؒ نے نہ صرف حفظ قرآن کی نعمت عظمیٰ مخلوق کو عطا کی،بلکہ قرآن و حدیث اور دیگر علوم دینیہ کی تعلیم سے بھی لو گوں کو روشناس کرایا۔ حافظ الملتؒ سے اخذِ فیض کرنے والے مردان حرّیت کی شاندار جماعت ہے ان میں محسن اسلامیان سندھ حافظ محمد عبداللہ ‘ خلیفہ عبدا لغفار خان گڑھی ،سیّد تاج محمود امروٹی شیخ المشائخ خلیفہ غلام محمددین پوری ‘ ملامحمد حسن کابلی ‘ خلیفہ دل مراد بلوچستانی اور امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی ایسے نابغۂ روزگار افراد شامل ہیں جو اپنی ذات میں ایک ادارہ اور حافظ الملت ؒ کے صحیح جانشین ثابت ہوئے۔
== ہم عصر ==
اس دور میں مجدّدِ دین و ملت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی بھی حیات تھے خانقاہ بھرچونڈی سے وابستہ حافظ محمد صدیق قادری کے تربیت یافتہ مولانا [[عبیداللہ سندھی،مولاناسندھی]]،مولانا [[تاج محمد امروٹی]] اور [[محمد امین خاں کھوسو]] جیسے حریت کے متوالے اورغلامی کی زنجیریں توڑنے والے مجاہدینپسند میدانِ عمل میں نکلے اور ایسے ایسے کارہائے نمایاں انجام دیے جس کے نقش ابھی تک ذہنوں میں تازہ ہیں۔دیے۔
 
== ملفوظات ==
حافظ الملت نے تخلیقی اور تصنیفی میدان میں ایسے شاہ پارے تخلیق کئے جن کے مطالعہ سے انسان کے ظاہر و باطن میں انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔ آپ کے ملفوظات کا فارسی زبان سے اُردو ترجمہ ’’جامِ عرفان‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔