"نور الدین زنگی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 26:
== فتوحات و کارنامے ==
اس نے عیسائیوں سے [[بیت المقدس]] واپس لینے کے لیے پہلے ایک مضبوط حکومت قائم کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے گرد و نواح کی چھوٹی چھوٹی مسلمان حکومتوں کو ختم کرکے ان کو اپنی مملکت میں شامل کرلیا۔ شروع میں نورالدین کا دارالحکومت [[حلب]] تھا۔ 549ھ میں اس نے [[دمشق]] پر قبضہ کرکے اسے دارالحکومت قرار دیا۔ اس نے صلیبی ریاست [[انطاکیہ]] پر حملے کرکے کئی قلعوں پر قبضہ کرلیا اور بعد ازاں ریاست [[ایڈیسا]] پر مسلمانوں کا قبضہ ختم کرنے کی عیسا ئیوں کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔ [[دوسری صلیبی جنگ]] کے دوران [[دمشق]] پر قبضہ کرنے کی کوششیںکوششوں کو بھی [[سیف الدین غازی]] اور [[معین الدین]] کی مدد سے ناکام بنا دیں اور [[بیت المقدس]] سے عیسائیوں کو نکالنے کی راہ ہموار کردی۔
[[ملف:Omayyad mosque.jpg|thumb|اموی مسجد، دمشق]]
[[دوسری صلیبی جنگ]] میں فتح کی بدولت ہی مسلمان [[تیسری صلیبی جنگ]] میں فتحیاب ہوکر بیت المقدس واپس لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس زمانے میں [[مصر]] میں [[سلطنت فاطمیہ|فاطمی]] حکومت قائم تھی لیکن اب وہ بالکل کمزور ہوگئی تھی اور مصر چونکہ [[فلسطین]] سے ملا ہوا تھا اس لیے عیسائی اس پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ یہ دیکھ کر نورالدین نے ایک فوج بھیج کر [[564ء]] میں مصر پر بھی قبضہ کرلیا اور فاطمی حکومت کا خاتمہ کردیا۔