"کوٹلی رائے ابو بکر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 54:
[[پاکستان]] کاایک قصبہ ہے جو [[صوبہ پنجاب]] کے [[ضلع قصور]] میں واقع ہے ،اس کا شمار[[آبادی]] اور رقبے کے اعتبار سے [[ضلع قصور]] کے بڑے اور مشہور و معروف قصبات میں ہوتا ہے ، کوٹلی رائے ابو بکر محل وقوع کے اعتبار سے [[قصور]] شہر سے 22 [[کلو میٹر]] کے فاصلہ پر [[مغرب]] میں اور [[کوٹ رادھا کشن]] کے [[مشرق]] میں واقع ہے۔اس کے [[شمال]] میں [[رائے ونڈ]] اور[[جنوب]] میں [[کھڈیاں خاص]] ہے۔
 
[[پنجاب]] کا ایک قدیم [[دریائے بیاس]] اب موجود نہیں ہے ،لیکن اس کی پرانی گزر گاہ کے آثار مشرق سے مغرب کی طرف [[ ضلع قصور]] کے وسط میں اب بھی موجود ہیں جس نے قدرتی طور پر اس علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ، اس گزر گاہ کا شمالی علاقہ جنوبی علاقے کی نسبت اونچا ہے جس کی اوسط اونچائی تقریباً ساڑھے پانچ [[میٹر ]]ہے ، شمالی علاقہ اونچا ہونے کی وجہ سے [[ماجھا ]]اور جنوبی علاقہ [[ہٹھاڑ]] کہلاتا ہے ، ماجھا کے علاقے میں دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ مٹی کے بہت بڑے بڑے ٹیلوں کا ایک وسیع سلسلہ بھی موجود ہے ، کوٹلی رائے ابو بکر[[قصور]] قدیم شہرکی طرح [[ماجھا]] کے جنوب مغربی سرے پر آباد ہے ۔
 
اس قصبہ میں [[اہل سنت]] کےتینوں مسالک [[اہل حدیث]] ، [[دیوبندی]] اور [[بریلوی]] کے لوگ رہتے ہیں ،آبادی اور[[مساجد]] کے اعتبار سے [[اہل حدیث]] مسلک کی اکثریت ہے، جب کہ باقی مسالک کی ایک ایک [[مسجد]]ہے ، [[حفاظ]] ، [[قراء ]] اور [[علماء]] کرام کثیر تعداد میں ہیں جو ملک بھر میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہاں تمام لوگوں کا تعلق [[راجپوت]] برادری سے ہے، [[مادری زبان]] [[پنجابی ]]ہے، اس کے ساتھ ایک کوٹ ہے جہاں ملک کھوکھر برادری رہتی ہے، دال پورہ کے نام سے دوسرا کوٹ ہے جو مہاجر برادری پر مشتمل ہے،اس کے علاوہ [[لوہار]] ، [[ترکھان]] ، [[کمہار ]]، [[موچی]] اور [[جولاہا|جولاہے]] وغیر ہ بھی آباد ہیں۔
 
اس قصبہ میں لڑکوں کے لئے گورئمنٹ ہائی اسکول ، لڑکیوں کے لئے گورنمنٹ مڈل اسکول قائم ہے ،نجی اسکول بھی کام کر رہے ہیں، اس کے علاوہ [[ہسپتال]] ،سول ویٹرنری ڈسپنسری،[[یونین کونسل]] بھی موجود ہے۔یہاں کے اکثر لوگوں کاپیشہ [[زراعت ]] ہے بڑی بڑی فصلوں میں [[گندم]] ، [[باجرہ ]]، [[کپاس]] ، [[مکئی]] اور[[چارہ]] وغیرہ شامل ہیں ، سبزیاں بھی کاشت ہوتی ہیں یہاں کا زیادہ تر سیراب [[ اراضی]] کا نظام نہری پانی پر مشتمل ہے جبکہ آبپاشی کے لئے[[ ٹیوب ویل ]]بھی ایک ذریعہ ہیں، اور ایک کثیر تعداد سرکاری و غیر سرکاری ملازمت سے بھی منسلک ہے۔