"سید مجتبیٰ حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 58:
==کیرئیر کا آغاز==
ایم اے کرنے کے بعد پروفیسر مجتبی حسین نے فراق گورکھپوری کے ساتھ " سنگم پبلشنگ ہاؤس " الہ آباد میں قائم کیا ۔اس مکتبہ کو قائم کرنے اور چلانے کے لیے تمام روپیہ مجتبی حسین نے ہی لگایا ۔ اور نہ صرف فراق صاحب بلکہ دیگر بہت سے نامور ادیبوں کی کتب اسی اسی مکتبے سے شائع ہوئیں ۔1945 میں ہی سنگم پبلشنگ ہاؤس کو اپنے دوست رئیس احمد رزاقی کے حوالے کیا اور بمبئ آ گئے جہاں دو سال تک قیام کیا ۔یہاں کچھ عرصہ انجمن اسلام ہائ اسکول میں بطور مدرس خدمات انجام دیں ۔
اس کے بعد فلمی دنیا سے وابستگی اختیار کی اور فلم اسکرپٹ پر طبع آزمائ کرتے رہے ۔ 1947 میں گاؤں واپس لوٹ آئے ۔ اور آبائ جاگیر کا نظم و نسق سنبھالا ۔" سنگم پبلشنگ ہاؤس " کچھ عرصہ اچھا کام کرنے کے بعد خسارے میں جانے لگا لہذا 1948 کے آخر میں مجتبی حسین مستقل طور پر پاکستان آ گئے ۔ اور نارتھ ناظم آباد کراچی میں رہائش پذیرپزیر ہوئے ۔<ref>https://rekhta.org/ebooks/khayal-mujtaba-husain-number-shumara-number-022-magazines</ref>
کراچی کے کالجز میں نوکری نہ ملنے کے باعث پہلے کچھ مدت اسکولوں میں پڑھایا پھر چینی سفارت خانے کے مترجم اور پھر خبرنامے کے مدیر ہوئے ۔یہاں تقریباََ دس برس تک کام کرتے رہے ۔ اسکے بعد محکمہِ تعلیم سے وابستہ ہوئے ۔
1965 سے 1972 کے دوران پہلے نیشنل کالج کراچی میں صدر شعبہِ اردو کی حیثیت سے کام کیا ۔ اسکے چار برس بعد سراج الدولہ کالج کی بنیاد رکھی اور اس میں بطور صدر شعبہ اردو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ اور بعد میں اسی کالج کے پرنسپل ہو گئے ۔