"دولت موحدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ اندرونی ربط/روابط
سطر 20:
<small>مکمل مضمون کےلئے [[عبدالمومن]]</small>
 
عبدالمومن کے زمانے میں موحدین نے بڑی قوت حاصل کی انہوں نے 1147ء میں [[مراکش]] پر قبضہ کرکے مرابطین کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد عبدالمومن نے ایک فوج اندلس بھیجی جس نے مرابطین کی حکومت وہاں سے بھی ختم کردی۔ اب عبدالمومن نے مشرق کا رخ کیا اور طرابلس تک اپنی سلطنت کو وسعت دے دی۔ اس زمانے میں [[طرابلس، لیبیا|طرابلس]]، [[تیونس]] اور [[مہدیہ]] (جو اس وقت افریقیا کہلاتا تھا) پر [[نارمن]] عیسائی قوم قابض تھی۔ لیکن جس طرح مشرق میں [[نور الدین زنگی]] اور [[صلاح الدین ایوبی]] نے مسیحی حکومت کا خاتمہ کیا اسی طرح عبدالمومن نے تیونس اور طرابلس فتح کرکے مغرب میں عیسائی اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ مرابطین اور موحدین کی لڑائیوں کے زمانے میں اندلس میں مسیحی پھر زور پکڑ گئے تھے۔ عبدالمومن نے اندلس میں بھی ان کی پیش قدمی روکی۔
 
عبدالمومن نور الدین زنگی کا ہمعصر تھا اور اس کا مسلمانوں پر اتنا ہی احسان ہے جتنا نور الدین اور اس کے جانشین صلاح الدین کا ہے۔ عبدالمومن نے جتنی وسیع حکومت قائم کی اتنی بڑی حکومت شمالی افریقہ کے کسی مسلمان نے اب تک قائم نہیں کی تھی اور نہ اس کے بعد پھر اتنی بڑی حکومت قائم ہوئی۔