"سید مجتبیٰ حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: القاب)
سطر 51:
 
==ابتدائی حالاتِ زندگی==
سید مجتبی حسین [[یکم جولائی]] [[1922ء]] میں موضع سنجر پور ، ضلع [[جونپور]] ، [[برطانوی ہند]] میں ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ <ref>http://bio-bibliography.com/authors/view/4983</ref>دادا کا نام عبداللہ تھا ۔ صدر قانون گو اور بےمثل خطاط تھے ۔ والد کا نام سید باقر حسین تھا اور وہ ڈپٹی کلکٹر تھے۔اور الہ آباد یونیورسٹی کے پہلے گریجویٹ تھے ۔ شعرو سخن کا بھی ذوق رکھتے تھے ۔ سید مجتبی حسین کی والدہ قمر النسا بیگم شعر و سخن کا نہایت عمدہ ذوق رکھتی تھیں ۔ مجتبی حسین کا ایک بڑا بھائی مصطفی حسین اور ایک بہن سیدہ شمیم آرا تھے ۔ مجتبی حسین نے ابتدائی تعلیم گاؤں سے حاصل کی ۔ والدین کی طرف سے ادبی ذوق ورثے میں ملا لہذا نو برس کی عمر میں گلستانِ سعدی بھی پڑھ لی تھی ۔ابتدائی دو جماعتوں کے بعد کی تعلیم انہوں نے جونپور اور جھانسی سے حاصل کی ۔ جونپور کے مشن ہائ اسکول سے کلاس سوم سے ہشتم تک پڑھا اور اسکول کی بقیہ تعلیم اپنے بڑے بھائی مصطفی حسین کے پاس " جھانسی" میں آ کر حاصل کی اور 1935[[1935ء]] میں میٹرک کیا۔
 
سید مجتبی حسین کے والد کو انگریزی ، عربی اور فارسی پر عبور حاصل تھا لہذا مجتبی حسین کو بچپن سے ہی انگریزی ادب کا شائق بنایا اور اردو ادب کی بھی تمام مشہور اور اہم کتب اسکول کے زمانے میں ہی پڑھوا دیں ۔ان بیش قیمت کتب کا مطالعہ مجتبی حسین کی شخصیت کو صحیح معنوں میں ادب آشنا بنانے میں بہت معاون ثابت ہوا ۔
کالج ٹیوٹوریل میں فراق گورکھپوری جیسے استاد ملے۔ انکے فارسی کے استاد ڈاکٹر زبیر اور فلسفے کے استاد ڈاکٹر مکر جی تھے ۔
1943[[1943ء]] میں گریجویشن پاس کی اور [[الہ آباد یونیورسٹی]] سے 1945 میں فرسٹاول ڈویژندرجے میں [[ایم اے]] ([[اردو]]) کیا ۔
 
==کیرئیر کا آغاز==