"محفوظ الرحمن نامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
ملف Mahfooz-ur-rahman-naami.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں Jcb نے حذف کردیا ہے
ملف Mahfooz-ur-rahman-naami02.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں Yann نے حذف کردیا ہے
(ٹیگ: القاب)
سطر 48:
''تحریک قرآن فہمی'': حضرت مولانا نامیؒ نے اس وقت کے مسلمانوں کی شرح ناخواندگی سے متاثر ہو کر قرآن فہمی اور قرآنی تعلیم کو عام کرنے کے لئے ’’رحمانی قاعدہؔ عربی‘‘ اردوؔ ’’معلمؔ القرآن‘‘ مفتاحؔ القرآن کے پانچ حصے مختصر نحوی صرفی قواعد پر مشتمل ترتیب دیا، تاکہ اس کے ذریعہ مسلم بچوں میں آسان طریقہ پر کم وقت میں قرآن فہمی اور ترجمہ قرآن کی استعداد وصلاحیت پیدا ہو جائے۔پھر حضرت مولانا نامیؒ نے مذکورہ نصاب طبع کرایا، اور ضلع بہرائچ ودیگر اضلاع میں کوشش کرکے اس نصاب کو جاری کرایا، اس کے لئے آپ نے دوسرے صوبوں کا بھی دورہ کیا، بحمد للہ اس کے بہت اچھے نتائج مرتب ہوئے، اور اس وقت مفتاحؔ القرآن کے پانچوں حصے رحمانیؔ قاعدہ عربی، اردو بہت سے مدارس مکاتب اور کالجوں میں داخل نصاب ہیں۔
==عہدے اور مناصب==
[[File:Mahfooz-ur-rahman-naami02.jpg|thumb|مولانا محفوظ الرحمن نامیؒ]]حضرت مولانا محفوظ الرحمن نامیؒ جون 1947ء سے اکتوبر 1957ء تک 10؍ سال جامعہ نور العلوم کی موقر مجلس شوریٰ کے صدر رہے، اور ستمبر 1945ء تا فروری 1946ء عہدہ اہتمام پر فائز رہے، جب کہ از ابتداء تا 1353 ھ اور شوال 1360ھ تا ذی الحجہ 1368ھ تقریباً 12؍ سال منصبِ صدارتِ تدریس، اور ابتداء تا فروری 1946ء تقریباً ۱۵؍ سال ناظم تعلیمات کے عہدے پر متمکن رہے۔ (مختصر تعارف، خدمات، منصوبے 94۔9,8/1993)
حضرت مولانا نامیؒ نے 1946ء میں [[جمعیۃ علماء]] کے اشتراک سے [[کانگریس پارٹی|کانگریس]] کے ٹکٹ پر پارلیمنٹری بورڈ سے الیکشن میں حصہ لیا، مقابلہ میں مسلم لیگ کے امیدوار مسٹر ظہیر کی ریشہ دوانیوں کے باعث حضرت مولانا نامی سے پارلیمنٹری سکریٹری کا عہدہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سمپورنا نند جی نے واپس لے لیا، اور پھر اسمبلی کی ممبری کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ اسمبلی نہیں گئے۔
حضرت مولانا نامیؒ نے ایک حج والد مرحوم کے وصال کے چار یا پانچ سال بعد کیا اور دوسرا حج مع اہل وعیال1950ء میں کیا۔