"خانقاہ (اسلام)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''خانْقاہ'''فارسی زبان کے لفظ خانہ گاہ" کا معّرب ہے گ کو ق میں بدل کر مزید تصرف کیا گیا ہے۔ اور اردو میں عربی سے ماخوذ ہے جمع: خانْقاہیں ۔
خانْقاہ {خان + قاہ} (فارسی)خانہ گاہ، خانْقاہ<br />
فارسی زبان کے لفظ خانہ گاہ" کا معّرب ہے گ کو ق میں بدل کر مزید تصرف کیا گیا ہے۔ اور اردو میں عربی سے ماخوذ ہے جمع: خانْقاہیں
== معانی ==
[[صوفیاء|صوفیوں]] اور [[درویش|درویشوں]] کی عبادت گاہ۔<ref>http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?</ref>
== اصطلاحی مفہوم ==
خانقاہ، جسے دائرہ اور زاویہ بھی کہاجاتا ہے بہت سی خانقاہیں دائرہ کے نام سے مشہور بھی ہیں۔ خانقاہ، دائرہ یا زاویہ وہ جگہ ہے جہاں سے شریعت و طریقت کی ضیا پھیلتی ہے۔اربابِ طریقت اور صوفیائے کرام نے راہ سلوک کی منازل طے کرانے عبادت کرنے اور کرانے اور راہ طریقت کے مبتدی کے لیے خانقاہوں کی بنیاد رکھی۔ ہرزمانے میں یہاں سے رشد و ہدایت کے ساتھ خدمت خلق کا کام انجام دیا گیا ہے اور آج بھی خانقاہیں اپنے اپنے انداز پر یہی کررہی ہیں۔ یہیں سے محبت، اخوت، مساوات، بھائی چارگی، یکجہتی، اتفاق و اتحادکا تقریری، تحریری اور عملی پیغام بنی نوع انسان کے لیے جاری ہواکرتا ہے۔خانقاہوں سے جہاں قرآن و حدیث اور فقہ ودینیات کی تعلیم کا چشمہ جاری ہوتا ہے وہیں نفس کو پاکیزہ بنانے کے لیے تربیت کی جاتی ہے ۔
== دیگر نام ==
(Monastery) ڈیرا۔ خانقاہ۔ صومعہ۔ دھرم شالا۔ استھل۔ مٹھ<br />