"عید فسح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 16:
 
== تاریخ ==
[[توریت|تورات]] کے جز [[کتاب خروج]] کے مطابق خدا کی منتخب قوم، [[بنی اسرائیل]]، [[قدیم مصر|مصر]] میں غلام تھی ـ غلامی میں بنی اسرائیل خدا کی عبادت اور واحدانیت بھول گئی تھی ـ [[موسیٰ (مذہبی شخصیت)|موسیٰ]] کو خدا سے حکم ہوا کہ اپنے بندوں کو غلامی سے آزاد کرو اور واپس [[کنعان]] لے جاؤ جہاں [[ابرام]] ([[ابراہیم علیہ السلام]]) کو خدا نے بھیجا تھاـ موسیٰ [[قدیم مصر|مصر]] کے بادشاہ [[فرعون]] کے گھر میں پلے تھےـ جب [[خدا (خالق)|خدا]] کا یہ حکم آیا تو موسیٰ نے فرعون سے بنی اسرائیل کی آزادی کا تقاضا کِیا مگر فرعون نے صاف انکار کر دیاـ بعض معجزات کی مدد سے موسیٰ نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کے پاس اصلی خدا کا پیغام ہے اور وہی خدا ہے جو بنی اسرائیل کو پر امن طریقہ سے آزاد کرنے کو تیار ہے، بس فرعون کی ہاں کی دیر ہے ـ فرعون نے نہ صرف انکار کِیا بلکہ موسیٰ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ـ آخر کار موسیٰ نے بنی اسرائیل کو آزاد کِیا اور مصر سے جزیرہ نمائے سیناء کی طرف لے آئےـ جب قوم بحیرہ احمر تک پہنچی تو موسیٰ نے پانی کو چیر کر بنی اسرائیل کے لیے راستہ بنایاـ اس طرح ہر فرد سیناء تک سلامت پہنچا لیکن فرعون اور اس کی فوج انکے پیچھے آچکی تھی ـ موسیٰ نے پانی کو چھوڑ دیا اور فرعون کے ساتھ اس کی فوج ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ مصر چھوڑتے ہوئے لوگوں نے جلدی میں اپنے لیے روٹی پکائی جس میں خمیرہ ڈالنے کا وقت نہیں تھا، لِہٰذا وہ بہت سوکھی اور پتلی تھی ـ یہی وجہ ہے کہ ہر سال پیساخ کے تہوار پر نیک یہودی گھرانوں میں صرف یہ روٹی کھائی جاتی ہے، جسے "ماتزہ" کہتے ہیں ـ
 
== مزید دیکھیے ==