"تصوف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
←‏کوزے میں دریا: غیر ضروری مواد کا اخراج
سطر 9:
==موافقت و مخالفت==
تصوف کا لفظ ، اسلامی ممالک (بطور خاص [[برصغیر]] ) میں [[روحانیت]] ، ترکِ دنیا داری اور [[اللہ]] سے قربت حاصل کرنے کے مفہوم میں جانا جاتا ہے اور مسلم علماء میں اس سے معترض اور متفق ، دونوں اقسام کے طبقات پائے جاتے ہیں؛ کچھ کے خیال میں تصوف [[شریعت]] اور [[قرآن]] سے انحراف کا نام ہے اور کچھ اسے شریعت کے مطابق قرار دیتے ہیں۔ اس لفظ تصوف کو متنازع کہا بھی جاسکتا ہے اور نہیں بھی؛ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اشخاص خود تصوف کے طریقۂ کار سے متفق ہیں وہ اس کو روحانی پاکیزگی حاصل کرنے کے لیے [[قرآن]] و [[شریعت]] سے عین مطابق قرار دیتے ہیں اور جو اشخاص تصوف کی تکفیر کرتے وہ اس کو [[بدعت]] کہتے ہیں اور شریعت کے خلاف قرار دیتے ہیں یعنی ان دونوں (تصوف موافق و تصوف مخالف) افراد کے گروہوں کے نزدیک تصوف کوئی متنازع شے نہیں بلکہ ان کے نزدیک تو معاملہ صرف توقیر اور تکفیر کا ہے۔ دوسری جانب وہ افراد ، عالم یا محققین (مسلم اور غیرمسلم) کہ جو مسلمانوں میں موجود تمام فرقہ جات کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے تصوف کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان کے نزدیک تصوف کا شعبہ مسلمانوں کے مابین ایک متنازع حیثیت رکھتا ہے<ref name=distorted>Tasawwuf - the distorted image [http://www.inter-islam.org/faith/Tswfdstd.html انٹراسلام . آرگ نامی موقع]</ref>۔
==کوزے میں دریا==
ایک مضمون میں تمام پہلوؤں کو شامل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے تو یہ دیکھا جائے کہ آخر تصوف ہے کیا؟ یعنی تصوف کی تعریف کیا ہے؟ اور پھر اس کے بعد اس تصوف کے آغاز (تاریخ آغاز) سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔ اس ابتدائی مطالعے کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ تاریخ کے ساتھ ساتھ تصوف میں کس طرح نمو ہوئی؟ تصوف کو اس کے آغاز کے بعد ، مسلمانوں کے مختلف فرقہ جات نے کس انداز میں اپنے اپنے طور پر اختیار کیا؟ اس کے بعد یہ معلوم کرنا اہم ہے کہ
* تصوف کا تصور مختلف فرقوں کے مابین متنازع کیوں ہے؟
تصوف آج صرف اسلامی دنیا تک محدود نہیں رہا بلکہ غیرمسلم دنیا میں بھی صوفیت (sufism) اپنی جگہ بنا چکا ہے، تو پھر غیرمسلم اس تصوف کو کس انداز میں دیکھتے ہیں؟ کیا غیرمسلموں کے نزدیک تصوف کوئی اسلامی چیز ہے یا اسلام سے الگ؟ کیا تصوف کو اسلامی [[غامضیت]] (islamic [[معرفت]]) کہا جاسکتا ہے؟ اور کیا تصوف کو حقیقی یا جھوٹی (کاذب) اقسام میں تقسیم کر کہ دیکھا جاسکتا ہے؟ تصوف اور اسلام میں فرق ہے؟ پھر تصوف کے شعبے کی اہم شخصیات (صوفیاء کرام) ان کی تحاریر و کتب اور ان کتب کے (منفی و مثبت) اثرات کا جائزہ لینا۔
* کیا [[:زمرہ:فقہی آئمہ|فقہی آئمہ (امامیان)]] کے ہاں تصوف کے بارے میں خیالات ملتے ہیں؟
کیا تمام فقہی آئمہ کرام تصوف پر ایک جیسے افکار بیان کرتے ہیں؟ اور سب سے اہم پہلو یہ کہ اسلامی معاشرے میں رہنے والا ایک عام شخص (جس کا کوئی دینی یا تاریخی مطالعہ نہ ہو) تصوف کو کس انداز سے دیکھتا ہے؟ مزید یہ کہ تصوف میں غیراسلامی افکار ، تصوف سے اسلام میں پیدا ہونے والے فرقہ جات اور تصوف کا سہارا لے کر نمودار ہونے والے جھوٹی نبوت کے دعو{{ا}}ی داروں پر ایک نظر۔ ظاہر ہے کہ اگر ایک ہی مضمون میں بیان کرنا مقصود ہو تو پھر ان تمام پہلوؤں کا صرف ایک تعارف اور مزید تحقیق کے لیے حوالہ جات ہی دیے جاسکتے ہیں؛ اور یوں یہاں ایک دریا کو کوزے میں بند کرنے والی کہاوت مِصداق آتی ہے لیکن ایسا کئے بغیر مضمون سے انصاف بھی نہیں کیا جاسکتا۔
 
==نظریاتِ آغاز==
مسلم و غیرمسلم محققین نے [[اسلام]] میں تصوف کے آغاز کی وجوہات و اسباب پر متعدد نظریات پیش کئے ہیں جن میں خاصی حد تک مشترکہ باتیں پائی جاتی ہیں۔