"حاضرین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 5:
 
'''حاضرین''' لوگوں کا وہ مجمع ہے جو کسی عوامی تخلیقی مظاہرے یا فنی کام سے رو بہ رو ہوتے ہیں۔ ادب کی دنیا میں ''قارئین'' کہا جاتا ہے۔ موسیقی کی دنیا میں انہیں ''سامعین'' کہا جاتا ہے۔ ویڈیو گیم کی دنیا میں انہیں ''پلییرز'' یا ''کھلاڑی'' کہا جاتا ہے۔ فنی دنیا میں حاضرین کی شرکت مختلف طور سے ہوتی ہے؛ کچھ مواقع ایسے ہوتے ہیں جو حاضرین کی فعال شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ دیگر کچھ مواقع صرف تالی بجانے، رائے ظاہر کرنے اور خیرمقدم کی حد تک محدود ہیں۔
 
ذرائع ابلاغ کی جانب سے حاضرین پر تحقیق و مطالعہ تعلیمی نصابوں کا تسلیم شدہ حصہ بن چکے ہیں۔ [[حاضرین کا نظریہ]] حاضرین کے رویوں پر گہری مطالعاتی رائے پیش کرتا ہے۔ یہ معلومات بتاتے ہیں کہ حاضرین کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں اور مختلف طرز کے فنون سے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔ فن کی سب سے بڑی شکل ذرائع ابلاغ ہیں۔ فلمیں، ویڈیو گیمز، ریڈیو شو، سافٹ ویئر (اور ہارڈویئر)، اور دیگر کئی شکلیں حاضرین سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کے تبصروں اور سفارشوں کی اپنی اہمیت ہے۔