"نویاتی معمل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[Image:NUCLEARREACTOR.png|thumb|320px|ایک نویاتی معمل کا لکیری خاکہ جس میں اس کے بنیادی حصے اور ان کا آپس میں ربط ظاہر کیا گیا ہے؛ ان حصوں کے کام کے بارے میں مزید تفصیل مضمون میں درج ہے۔]]
 
'''نویاتی معمل''' (nuclear reactor) کو جوہری معمل ، جوہری بجلی گھر اور ایٹمی بجلی گھر کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اصل میں نویاتی معمل ایک ایسی [[اختراع]] کو کہا جاتا ہے کہ جو [[نویاتی زنجیری تعامل|نویاتی زنجیری تعامل (nuclear chain reaction)]] کو پیدا کرتا ہے اور پھر اس کو قابل تضبیط انداز میں قائم رکھتا۔ بنیادی طور پر ایک نویاتی معمل انتہائی سادہ طریقۂ کار پر کام کرتا ہے اور فی الحقیقت تمام تر تابکار اور مضر صحت مواد استعمال کرنے کے باوجود مقصد محض [[بھاپ]] پیدا کرنا ہوتا ہے تاکہ اس بھاپ کو [[دباؤ]] کے تحت [[عنفہ|عنفہ (turbine)]] کے پنکھوں پر مار کر [[برقی مولّد]] (electric generator) چلایا جاسکے جو [[برق|بجلی]] پیدا کرتا ہے۔
== کیسے کام کرتا ہے؟ ==
ایک نویاتی معمل جیسا کہ نام سے ظاہر ہے [[جوہری نویہ|جوہری نویاتی]] ذرات یعنی [[زیرجوہری ذرہ|زیرجوہری ذرات]] میں موجود [[جہدی توانائی]] کو بطور [[ایندھن]] استعمال کرتا ہے اور اس توانائی سے کام لے کر [[عنفہ]] چلایا جاتا ہے جو [[برق|بجلی]] پیدا کرنے کا سبب ہوتا ہے۔ اب چونکہ وہ [[جوہری نویہ|جوہری نویات]] جو اس طرح جہدی توانائی کا اخراج کرتے ہیں ناپائیدار عناصر میں ہوتے ہیں اور ان کو [[مشعہ نویدہ|مشعہ نویدہ (radionuclide)]] میں شمار کیا جاتا ہے جو اس توانائی کو [[تابکاری]] کی شکل میں نکالتے رہتے ہیں، لہذا، نویاتی معمل کے عمل کو یوں بھی بیان کیا جاسکتا ہے کہ نویاتی معمل ، تابکار ایندھن کو استعمال کر کہ قابل استعمال برقی توانائی یا بجلی پیدا کرتا ہے۔
=== محض ایندھن ===
جوہری یا ایٹمی بجلی گھر وغیرہ کے نام سے [[جوہر]]ی [[توانائی]] کا جو تصور پیوست ہو چکا ہے اصل میں بجلی کی پیداوار سے اس کا کوئی خاص تعلق نہیں اور [[کوئلہ]] یا کوئی اور [[حیاتیات|حیاتیاتی]] ایندھن یا [[پن چکی]] وغیرہ استعمال کر کے چلائے جانے والے عام بجلی گھر کی طرح جوہری بجلی گھر بھی بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے۔ دونوں ہی اقسام کے بجلی گھر یا باالفاظ دیگر [[معمل|معملین (reactors)]] پانی کو گرم کر کے بھاپ تیار کرتے ہیں جس سے [[برقی مولّد]] چلا کر بجلی بنائی جاتی ہے اور فرق صرف پانی گرم کرنے کے لیے استعمال کیئے جانے والے ایندھن کا ہوتا ہے۔
=== نویاتی انشقاق ===
[[File:Fuel Pellet.jpg|270px|thumb|نویاتی معمل میں استعمال ہونے والے ایندھن کے [[حبیہ|حبوب (pellets)]] کی تصویر۔]]
* {{اس}} [[نویاتی انشقاق]]
ایک نویاتی معمل کا ایندھن لکڑی کی طرح جلنے کے بجائے نویاتی انشقاق (nuclear fission) کے عمل سے [[حرارت]] پیدا کرتا ہے، نویاتی انشقاق کے وقت جب [[جوہر|جواہر]] کے [[جوہری نویہ|نوات (nuclei)]] شق ہوتے ہیں تو چھوٹے جواہر میں ٹوٹنے کے ساتھ ہی ساتھ ان سے توانائی بھی خارج ہوتی ہے اور اسی توانائی کو جوہری توانائی کہا جاتا ہے جو [[حفری ایندھن|حفری ایندھن (fossil fule)]] کی حرارتی توانائی کی طرح پانی ابالنے کے مقصد میں لگائی جاسکتی ہے۔
 
بعض جواہر کے شق ہونے یعنی انشقاق کرنے کی وجہ ان کی بےثباتی کیفیت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ان کو [[مشعہ نویدہ|بیثبات جواہر]] ([[مشعہ نویدہ|unstable atoms]]) اور ان کے نوات کو [[مشعہ نویدہ]] کہا جاتا ہے، یہ بیثبات جواہر [[مقداریہ طبیعیات|مقداری طبیعیات]] کے اصولوں کے مطابق [[نویاتی ائتلاف|ائتلاف (fussion)]] اور یا پھر انشقاق کے مظاہر پیدا کرسکتے ہیں اور اس دوران متعدد اقسام کے [[ذرہ|ذرات]] یا [[اشعاع]] کا اخراج کرتے ہیں جن کو جوہری توانائی بھی کہا جاتا ہے اور [[تابکاری]] (radiation) بھی۔
 
== مزید دیکھیئےدیکھیے ==
* [[binding energy]]
* [[یورینیئم|یورینیم]]
سطر 19 ⟵ 21:
* [[بریڈر ری ایکٹر]]
* [[فشن بمقابلہ فیوزن]]
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:تحویل توانائی]]