"ریاست ہائے متحدہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

←‏ماحول: املا کی درست کیگئی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(←‏ماحول: املا کی درست کیگئی)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
== ماحول ==
 
امریکا میں 17000 سے زائد اقسام کے پودے اور درخت پائے جاتے ہیں جن میں سے 5000 صرف کیلیفورنیا میں ہیں۔ ان 5000 دنیا کے سب سے لمبے، سب سے بھاری اور سب سے پرانے درخت بھی شامل ہیں۔ امریکا کا ماحول خط استوائی ماحول سے لے کر ٹنڈرائی نوعیت کا ہے اور اس میں نباتات کی اقسام دنیا بھر کے کسی دوسرے ملک سے زائد ہیں۔ اگرچہ ہزاروں غیر ملکی نباتات کی وجہ سے اس ملک کی اپنی نباتات اور انسانوں پر منفی اثرات واقع ہوئے ہیں۔ 400 سے زائد [[ممالیا]]، 700 سے زائد پرندے، 500 ریپٹائل یعنی خزندے اور 90000 سے زئادزائد حشرات کو نوٹ کیا جا چکا ہے۔
 
بہت سے جانور اور پودے خاص جگہوں تک محدود ہیں اور بہت سےسی انواع معدوم ہونے والی ہیں۔ امریکا نے معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کے لئے 1973 میں قانون بنایا ہےگیاہے کہ ان انواع کو ان کے قدرتی ماحول میں تحفظ دیا جائے۔
 
معدومیت کے خلاف تحفظ کے حوالے سے امریکی تاریخ بہت پرانی ہے۔ 1872 میں دنیا کا پہلا نیشنل پارک ییلو سٹون میں بنایا گیا۔ اس کے بعد اب تک 57 مزید نیشنل پارک اور سینکڑوں دیگر پارک اور جنگلات کو اس ضمن میں بنایا جا چکا ہے۔ ملک کے کچھ حصوں کو اس مقصد کے لئے مخصوص کردیا ہے کہ ادھر کوئی تبدیلی واقع نہیں کی جا سکتی۔ امریکی ماہی پروری اور جنگلی حیات کے محکمے نے خطرے میں اور معدوم ہونے کے قریب موجود نسلوں کو ان کے قدرتی ماحول میں بچا کر الگ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ امریکا کی حکومت 1020779 مربع میل کا علاقہ چلا رہی ہے جو کل رقبے کا 28 % ہے۔ اس زمین کو پارکوں اور جنگلات کے لئے مختص کیا گیا ہے لیکن اس کا کچھ حصہ تیل اور گیس کی دریافت، کان کنی اور مویشیوں کے فارمز کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔
119

ترامیم