"یحییٰ بن اکثم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م BukhariSaeed نے صفحہ يحيى بن اکثم کو یحییٰ بن اکثم کی جانب منتقل کیا: یحیی کی درستی
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
سطر 1:
یحییٰ بن اکثم بن محمد بن قطن بن سمعان مروزی
== ولادت ==
ابو محمدیحیٰ بن اکثم کی ولادت [[159ھ]] میں ہوئی ابو محمد کنیت تھی اکثم مرد عظیم البطن کو کہتے ہیں
== روایت حدیث ==
بڑے علامہ فقیہ محدث صدوق عارف تھے۔ آپ نے حدیث کو [[امام محمد]] و [[عبد اللہ ابن مبارک|ابن مبارک]] و سفیان بن عینیہ وغیرہ سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے بخاری نے اور ترمذی نے روایت کی ۔[[خطیب بغدادی]] نے لکھا ہے کہ آپ بدعت سے بالکل سلیم اور بڑے مضبوط اہل سنت و جماعت تھے ۔ طلحہٰ بن محمد نے کہا ہے کہ آپ دنیا کے اعلام میں سے تھے ،امر آپ کا مشہو اور نیکی معروف تھی۔ آپ کا فضل و علم دریاست و سیاست کسی پر پوشیدہ نہ تھا۔
== قاضی القضاۃ ==
بیس سال کی عمر میں بعد وفات اسمٰعیل بن حماد بن امام ابو حنیفہ کے بصرہ کے قاضی ہوئے ۔کہتے ہیں کہ اہل بصرہ نے آپ کو بسبب صغر سنی کے صغیر سمجھا ۔آپ نے یہ حال معلوم کر کے فرمایا کہ میں عتاب بن اسید سے عمر میں بڑا ہوں جن کو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ کا قاضی بنایا تھا اور نیز معاذ بن جبل سے بڑا ہوں جن کو آنحضرت نے یمن کا قاضی ہنا کر بھیجا تھا۔
خطیب بغدادی نے [[تاریخ بغداد]] میں لکھا ہے کہ [[امام احمد بن حنبل]] سے کہا گیا کہ لوگ یحییٰ بن اکثم پر تہمت لگاتے ہیں کہ ، آپ نے فرمایا کہ خدا کو پاکی ہے کون ایسا کہتا ہے؟ پھر اس تہمت سے سخت انکار کیا۔
== تصنیف ==
آپ نے فقہ میں ایک بہت بڑی کتاب لکھی تھی مگر لوگوں نے بسبب طوالت کے اس کو ترک کیا اور ایک کتاب اصول فقہ میں اور ایک تنبیہ نام عراقیوں کے لیے تصنیف فرمائی
== وفات ==
یحیٰ بن اکثم کی وفات [[242ھ]] میں [[مدینہ]] کے گاؤں ربذہ میں ہوئی۔<ref>موسوعہ فقہیہ ،جلد3 صفحہ 496، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}