"چیونٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 86:
}}
}}
'''چیونٹی''' ایک عام معاشرتی [[مکوڑہ]] ہے، جو کہ تقریبا{{دوزبر}} [[دنیا]] کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے۔ یہ [[حشرات الارض]] کے [[خاندان]] سے تعلق رکھتی ہے، [[بھڑ|بھڑیں]] اور [[مکھی|مکھیاں]] بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتی ہیں۔ چیونٹیاں تقریبا{{دوزبر}} [[ایک]] [[کروڑ]] [[دس]] [[لاکھ]] یا [[ایک کروڑ]] [[تیس]] لاکھ [[سال]] قبل بھڑ نما اجداد سے تعلق رکھتی ہیں اور آج ان کی 12،000 ([[بارہ]] [[ہزار]]) سے زائد اقسام موجود ہیں۔ ان کو ان کے سر پر لگے دو اینٹیناز اور مخصوص جسمانی ساخت کی بدولت بآسانی پہچاناجا سکتا ہے۔
 
چیونٹیاں انتہائی منظم بستیاں بناتی ہیں، جو کہ [[حجم]] اور [[رقبہ|رقبے]] کے لحاظ سے کافی بڑی اور لاکھوں پر بھی [[محیط]] ہوسکتی ہے۔ جس میں [[بانجھ]] ماداؤوں کو ضرورت کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں، جس میں نگرانی سے لے کر [[مزدوری]] تک ہر طرح کے کام شامل ہے۔ تولیدی صلاحیت رکھنے والے [[نر]] اور [[مادہ]] کی بھی الگ الگ گروہ بندی کی جاتی ہے۔
 
ان میں بعض اقسام کی چیونٹیاں اپنے سے کئی گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہیں۔ ان کی بعض نسلیں خود سے سو گنا زیادہ وزن اٹھانے کی سکت رکھتی ہیں۔ چیونٹیوں کا شمار دنیا کے مشقت کرنے والے مخلوقات میں ہوتا ہے۔ ان کی بعض نسلیں ایسی بھی موجود ہیں جن کی آنکھیں نہیں ہوتی۔ زیادہ تر چیونٹیاں پانی میں 20 سے 24 گھنٹے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ نیز کچھ چیونٹیاں ایسی بھی ہیں جن کو نئی نسل پیدا کرنے کے لیے نر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چیونٹیاں سونگنے کے لیے اپنے انٹینوں کا استعمال کرتی ہیں اور صفائی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ ان کی عمر عام طور پر 40 سے 45 دن ہوتی ہے۔ ان کی پسندیدہ خوراک میٹھا ہے خاص کر [[شکّر]]۔