"صوبہ بامیان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
بامیان سے رجوع مکرر

مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''بامیان''' {{دیگرنام|انگریزی = Bamyan|فارسی = بامیان}}[[ افغانستان]] کے چونتیس صوبوں میں سے ایک ہے جس کو ولایت بامیان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ افغانستان کے عین وسط میں واقع صوبہ ہے اور اس کے مرکزی شہر کو بھی بامیان ہی کہا جاتا ہے۔ یہاں آباد قبائل میں اکثریت [[ہزارہ قبائل]] کی ہے جبکہ %16 [[سادات]] اور %15 [[تاجک]] آباد ہیں۔ [[پشتون]] اور [[تاتار]] یہاں انتہائی اقلیت میں ہیں۔ بامیان افغانستان کے ہزار علاقہ جات میں سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس یہاں کی [[تہذیب]] اور [[تمدن]] پر ہزارہ قبائل کے رسم و رواجوں اور طرز معاشرت کی چھاپ واضع نظر آتی ہے۔

#REDIRECT [[بامیان]]
زمانہ قدیم میں وسط افغانستان کے اس علاقہ کو نہایت اہمیت حاصل تھی، تجارتی قافلے جو [[جنوبی ایشیاء]]، [[چین]]، [[وسط ایشیاء]] اور [[یونان]] کی جانب قدیم [[شاہراہ ریشم]] سے سفر کرتے تو یہیں پڑاؤ ڈالتے۔ جس کی وجہ سے یہاں [[تجارت]] اور [[سیاحت]] نے خوب ترقی کی، اسی وجہ سے یہاں کی تمدنی اہمیت واضع ہوتی ہے۔ یہاں ایک خاص ملاپ جو مختلف تہذیبوں کے مابین ابھرا، واضع ہے۔ یہ ملاپ [[یونانی]]، [[ایرانی]] اور [[بدھا]] تہذیبوں کا ہے جس کو کلاسیکی درجہ حاصل ہے اور اسے انگریزی میں Greco-Budhist Art کہا جاتا ہے۔

==تاریخ==
بامیان دراصل زمانہ قدیم میں مشہور بدھ [[عبادت گاہ]] تھی جس کے [[سنسکرت]] میں رنگین کے معنی بتائے جاتے ہیں اور اسی عبادت گاہ کے نام سے یہ علاقہ منسوب ہے۔ بامیان شہر کے مضافات میں بدھا کے کئی دیو ہیکل [[مجسمے]] نصب ہیں جن کو پتھر تراش کر بنایا گیا ہے۔ ان میں سے دو مشہور بدھا کے مجسمے تھے جس کو بامیان کے بدھا کہا جاتا تھا اور ان کی لمبائی بالترتیب 55 اور 37 میٹر تھی۔ یہ مجسمے دنیا میں اپنی نوعیت کے دیو قامت مجسمے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی تعمیر 4 یا 5 [[قبل مسیح]] میں کی گئی تھی۔ یہ سالوں تک یہاں کے تہذیبی تنوع کے علمبردار تھے اور [[یونیسکو]] کے عالمی ورثہ میں شامل تھے۔ مارچ [[2001ء]] میں [[طالبان]] کی حکومت نے ان کو بت پرستی کی نشانی قرار دیتے ہوں تباہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ طیارہ شکن توپوں اور بارود کی مدد سے ان مجسموں کو سرکاری حکم کے تحت تباہ کردیا گیا۔

[[عالمی ادارہ برائے یادگار]] نے یہاں موجود بدھ آثار کو [[2008ء]] میں دنیا کے انتہائی خطرے میں یادگاروں کی فہرست میں شامل کیا۔ امید کی جاتی ہے کہ اس قدم سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان آثار کی اہمیت اجاگر ہو گی اور حفاظت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ [[اقوام متحدہ]] اور دنیا کے مشہور آثار قدیمہ کے اداروں کی مدد سے ان آثار کی حفاظت کے خاطر خواہ انتظام کیے گئے ہیں جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ ان آثار کو دیر تک محفوظ رکھا جا سکے گا۔

==موجودہ صورتحال==
بامیان میں اس وقت [[نیوزی لینڈ]] کی امن فوج تعینات ہے جو کہ صوبائی انتظامیہ کی مدد سے صوبہ کی بحالی کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ اس امن فوج کو ٹاسک گروپ کرب کا نام بھی دیا جاتا ہے جو افغانستان میں تقریباً صوبوں میں بحالی کا کام کر رہی ہے۔ افغانستان میں صوبہ بامیان کو نسبتاً محفوظ قرار دیا جاتا ہے اور یہاں عوامی بہبود کے منصوبوں میں خاطر خواہ نتائج موصول ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی امن فوج کے علاوہ یہاں نیوزی لینڈ کی دفاعی فوج بھی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پلوں کی تعمیر، سکولوں کی بحالی اور امن کی بحالی کے منصوبہ جات نیوزی لینڈ کی حکومت کی مدد سے ممکن بنائے گئے ہیں۔

افغانستان کی [[پولیس]] کو تربیت دینے کے لیے نیوزی لینڈ کی پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ جولائی [[2006ء]] میں پہلی بار تین افغان خواتین نے پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ یہ افغانستان کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ خواتین نے پولیس اور امن کی بحالی میں حصہ لیا۔ ان خواتین کی تربیت امریکی دفاعی اداروں نے کی ہے۔

==سیاست==
صوبہ بامیان کی حالیہ گورنر [[حبیبہ سرابی]] ہیں جو افغانستان کی تاریخ میں کسی صوبہ کی پہلی اور صرف خاتون گورنر ہیں۔ انھوں نے [[2005ء]] میں اپنی یہ قلمدان سنبھالا۔
==اضلاع==
{| class="wikitable sortable" width=90% style="font-size:90%;" align=center
|+ align=center style="background:#BFD7FF"| '''صوبہ بامیان کے اضلاع'''
|- bgcolor="#efefef"
!style="width:125px" align="left"|ضلع
!style="width:125px" align="left"|صدر مقام
!style="width:100px" align="right"|آبادی
!style="width:100px" align="right"|رقبہ<ref>[http://www.fao.org/afghanistan/ افغانستان کی جغرافیائی معلومات]</ref>
!align="right"|تبصرہ

|[[ضلع بامیان|بامیان]] || [[بامیان]] || 61,863 || ||

|[[ضلع خامرد|خامرد]] || [[خامرد]] || 17,643 || || صوبہ باغلان سے 2005ء میں علیحدہ ہوا

|[[ضلع پنجاب|پنجاب]] || [[پنجاب، افغانستان|پنجاب]] || 47,099 || ||

|[[ضلع شعبر |شعبر]] || [[شعبر]] || 25,177 || ||

|[[ضلع وارث|وارث]] || [[وارث]] || 81,787 || ||

|[[ضلع یاکولانگ|یاکولانک]] || [[نائیک بامیان|نائیک]] || 65,573 || ||

==حوالہ جات==
<references/>
==بیرونی روابط==
[http://www.bamiyan-development.org/ ترقی بامیان]
[[زمرہ:افغانستان]]
[[زمرہ:افغانستان کے صوبے]]
{{سانچہ:افغانستان کے صوبے}}

[[ar:ولاية باميان]]
[[fa:ولایت بامیان]]
[[en:Bamyan Province]]
[[az:Bamiyan]]
[[bg:Бамян]]
[[ca:Província de Bamiyan]]
[[cs:Bamján (provincie)]]
[[cy:Bamiyan (talaith)]]
[[da:Bamiyan (provins)]]
[[de:Bamiyan]]
[[et:Bāmīāni provints]]
[[el:Μπαμιάν (περιοχή)]]
[[es:Provincia de Bamiyán]]
[[fr:Bâmiyân (province)]]
[[ko:바미안 주]]
[[id:Provinsi Bamiyan]]
[[it:Provincia di Bamiyan]]
[[ms:Wilayah Bamiyan]]
[[nl:Bamyan (provincie)]]
[[ja:バーミヤーン州]]
[[no:Bamiyan (provins)]]
#REDIRECT [[pnb:صوبہ بامیان]]
[[ps:د باميان ولايت]]
[[pl:Bamian (prowincja)]]
[[pt:Bamiyan (província)]]
[[ru:Бамиан (провинция)]]
[[sk:Bámján (provincia)]]
[[fi:Bamiyanin maakunta]]
[[sv:Bamiyan (provins)]]
[[th:จังหวัดบามียัน]]
[[tg:Вилояти Бомиён]]
[[tr:Bamyan]]
[[war:Bamyan (lalawigan)]]
[[zh:巴米扬省]]