"زینون" کے نسخوں کے درمیان فرق

199 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
ایٹمی بجلی گھر میں [[یورینیئم]] 235 کے ٹوٹنے سے 6.1 فیصد [[آیوڈین]] 135 بنتی ہے جس کی [[نصف حیات]] 6.6گھنٹے ہوتی ہے۔ اس [[آیوڈین]] کے تنزل (decay) کے نتیجے میں زینون 135 بنتی ہے جس کی ہاف لائف 9.1 گھنٹے ہوتی ہے۔ اس سے نسبتاً پائیدار [[سیزیئم]] 135 اور پھر انتہائی پائیدار [[بیریئم]] 135 بنتے ہیں۔
 
زینون 135 کا نیوٹرون جذب کرنے کا [[کراس سیکشن]] انتہائی زیادہ ہے یعنی 2,600,000 barns۔ اسکے مقابلے میں یورینیئم 235 کا فشن کراس سیکشن صرف 550 barns ہے۔ زینون 135 کے جوہری ری ایکٹر میں جمع ہو جانے سے ری ایکٹر کی کارکردگی گر جاتی ہے کیونکہ یہ بہت سارے نیوٹرون جذب کر لیتی ہے۔ اسکا ازالہ کرنے کے لیے ری ایکٹر کی [[کیڈمیئم]] کی بنی کنٹرول روڈز (control rods) کو باہر کھینچ لیا جاتا ہے۔ ری ایکٹر میں جمع شدہ زینون 135 دو چار دنوں میں خود بخود ختم ہو جاتی ہے اور [[چین ری ایکشن]] دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔<br />
<ref>[http://ww.c-n-t-a.com/srs50_files/049roggenkamp.pdf]</ref>
== مزید دیکھیئے ==