"محمد صدیق قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
سطر 8:
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گھر سے حاصل کی اور حفظ قران کے لئے [[سوئی شریف]] [[سیّد محمد حسن جیلانی]] کے مدرسہ میں تشریف لے گئے۔ یہاں آپ ایک منفرد طالب علم کی حیثیت سے علم حاصل کرتے رہے آپکے قطب زمانہ ہونے کی پیش گوئی بھی زمانہ طالب علمی میں ہو چکی تھی۔
حفظ قرآن کے بعد آپ اپنے شیخ مکرم کی خدمت میں روحانی تعلیم و تربیت کے لئے حاضر ہوئے اور سلسلہ عالیہ قادریہ نقشبندیہ کے تمام ذکرو اذکار و اعمال میں پوری لگن اور محنت سے اتمام و کمال حاصل کیا۔ خانقاہ عالیہ سوئی شریف کے زمانے میں آپ نے جہاد پتن منارہ میں ایک قابل فخر سپہ سالار کی خدمات انجام دیں۔
== سلسلہ بیعت ==
سلسلہ قادریہ نقشبندیہ راشدیہ پیر جو گوٹھ (خیر پور میرس) کے مورث اعلیٰ [[سید محمد راشد شاہ|سید محمد راشد شاہ المعروف روزےدھنی]] کے نامور خلیفہ [[سید محمد حسن شاہ جیلانی]] بانی خانقاہ [[سوئی شریف]] [[ضلع سکھر]] کے ممتاز خلیفہ سے بیعت و خلافت حاصل کی۔
== لقب ==
امام آزادی و حُرّیت، حافظ الملت،قطب زمانہ،مرد درویش، جنید وقت اور سید العارفین ہیں۔
سطر 23 ⟵ 25:
اس دور میں مجدّدِ دین و ملت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی بھی حیات تھے خانقاہ بھرچونڈی سے وابستہ حافظ محمد صدیق قادری کے تربیت یافتہ مولانا [[عبیداللہ سندھی]]،مولانا [[تاج محمد امروٹی]] اور [[محمد امین خاں کھوسو]] جیسے حریت پسند میدانِ عمل میں نکلے اور کارہائے نمایاں انجام دیئے۔
== تحریک پاکستان ==
عموما مدارس و خانقاہوں کے لوگ ان تحاریک کا حصہ نہیں بنتے لیکن حافظ الملت نے شمالی مغربی ہندوستا ن میں تحریک آزادی میں وہ کردار اداکیا کہ برصغیر میں ان کی کاوشوں کا ذکر رہتی دنیا تک یاد رکھا کائیگا۔خانقاہ بھرچونڈی وہ منفرد خانقاہ تھی جہاں سے پوری شدو مد کے ساتھ انگریزی استعمار کے خلاف مجاہدین کا لشکر تیار ہوا ۔مولانا عبید اللہ سندھی سید تاج محمود امروٹی خلیفہ غلام محمد دین پوری اسی خانقاہ کے پروردہ تھے جنہوں نے انگریز کے خلاف مضبوط اور نتیجہ خیز کاوشیں کیں ۔
== ملفوظات ==
حافظ الملت نے تخلیقی اور تصنیفی میدان میں ایسے شاہ پارے تخلیق کئے جن کے مطالعہ سے انسان کے ظاہر و باطن میں انقلاب برپا ہو جاتا ہے۔ آپ کے ملفوظات کا [[فارسی زبان]] سے [[اردو]] ترجمہ ’’جامِ عرفان‘‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔
== خلفاء ==
تین لاکھ سے زیادہ مرید اورکئی بزرگ خلافت و اجازت سے نوازے گئے
* [[محمد عبد اللہ ( ہادی سائیں)|حافظ محمد عبد اللہ]]
* عبد الغفار خان گڑھ شریف
* ابو الخیر کوئٹہ
* عمر جان نقشبندی چشمہ والے
* خلیفہ عبد العزیز (کالاباغ)
* عبد الرحمن (کابل)
* شمس الدین احمد پوری
* [[عبد الرحمن شیخ ثالث|پیر حافظ عبد الرحمن]]
* [[عبد الرحیم بھرچونڈی|پیر عبد الرحیم]]
* سید تاج محمد امروٹی
* غلام محمد دین پوری
* [[عبید اللہ سندھی]]
* مفتی عبد الکریم ہزاروی
* [[سراج احمد خانپوری|مفتی سراج احمد مکھن بیلوی]]
* [[محمد سردار احمد قادری|سردار احمد قادری]]
* سید مغفور القادری
== وفات ==
آپ 74 برس کی عمر میں [[10 جمادی الثانی]] [[1308ھ]] بمطابق [[1890ء]] کو وفات پا گئے۔ااوربھر چونڈی شریف [[ڈھرکی|ضلع ڈہرکی]] ([[سندھ]] ) میں مدفون ہیں۔<ref>[https://www.shanegujrat.com/blog/94875-column/ شان گجرات]</ref> <ref>[http://dailypakistan.com.pk/edition1/17-Mar-2017/544017 روزنامہ پاکستان 17 مارچ 2017]</ref>