"تاج الدین عبد الرزاق" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
'''شیخ تاج الدین عبد الرزاق''' [[شیخ عبدالقادر جیلانی]] کے فرزندِ ارجمند ہیں۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 18 ذیقعد 528 ہجری میں بروز اتوار کو بغداد شریف میں ہوئی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا اسم گرامی عبدالرزاق رحمتہ اللہ علیہ کنیت ابوالفراح اور عبدالرحمن ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا لقب تاج الدین ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ حضرت غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ کے پانچویں صاحبزادے ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیم و تربیت حضرت غوث پاک سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے کی۔ انہی سے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو بیعت و خلافت کا عظیم شرف بھی حاصل تھا۔<ref>[https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-syed-abu-bakr-tajuddin-abdul-razzaq-bin-ghous-e-azam مختصر تذکرہ]</ref>
 
== ولادت ==
شیخ سیّدنا عبدالرزاق 18 ذی القعدہ [[528ھ]] بمطابق [[1133ء]] کو [[بغداد]] میں پیدا ہوئے۔
== تعلیم و تربیت ==
آپؒآپ کی تعلیم و تربیت غوث الاعظم کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے تکمیلِ علم فرما کر دیگر علمائے عصر سے بھی بھرپور استفادہ فرمایا۔ اس کے علاوہ ابو الحسن محمد بن الصّائغ قاضی ابو الفضل محمد الار موی ، ابو القاسم سعید بن البَنّا ، حافظ ابو الفضل محمد بن ناصر ابو بکر محمد بن الزّاغوانی ابو المظفر محمد الہاشمی ، ابو المعانی احمد بن علی السّمین ابو الفتح محمد بن البطر وغیرہ شیوخ سے بھی حدیث سنی۔
علامہ ابنِ نجار لکھتے ہیں ''آپ نے لڑکپن ہی سے اپنے والد محترم سے حدیث کی سماعت فرمائی تھی اور ان کے علاوہ بھی ایک بڑی جماعت سے احادیث کی سماعت فرمائی تھی اور اپنی ذاتی صلاحیتوں سے بھی بہت کچھ حاصل فرمایا''۔
صاحب روض الزّاھر کا بیان ہے کہ حافظ ذہبی و ابن النجار و عبد الطیف و تقی البلدانی وغیرہ بہت سے مشاہیر نے ان سے روایت کی ہے۔
* سید جمال اللہ حیات المیر زندہ پیر۔
== وفات ==
عبد الرزاق کی وفات 6شوال6 شوال [[603ھ]] بمطابق [[1206ء]] ہے۔ انکا مزار مبارک بغداد میں بابِ الحرم کے قریب [[احمد بن حنبل]] کے مزار کے ساتھ تھا ۔ [[دریائے دجلہ]] کے بہاؤ اور کٹاؤ کے باعث یہ دونوں مزارات ناپید ہیں۔ آپ نے ایک کتاب بھی تصنیف فرمائی جو ''جلا الخواطر'' کے نام سے معروف ہے۔<ref>تذکرہ مشائخ قادریہ ،محمد دین کلیم، صفحہ109 مکتبہ نبویہ لاہور</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
{{حنبلی علما}}
[[زمرہ:1207ء کی وفیات]]
92,397

ترامیم