"راغب اصفہانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,688 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:فقہاء)
(ٹیگ: القاب)
'''علامہ راغب اصفہانی''' مشہور [[فقیہ]]، [[مفسر]] اور [[لغوی]] ہیں۔
علامہ '''راغب اصفہانی''' (متوفی [[502]]ھ - [[1108]]ء) جن کا اصل نام ابوالقاسم حسن بن محمد ہے، مشہور [[فقیہ]]، [[مفسر]] اور [[لغوی]] ہیں جن کی زندگی کے مفصل حالات معلوم نہیں۔ زندگی کا بیشتر حصہ [[بغداد]] اور [[اصفہان]] میں گزارا اور قیمتی تصانیف چھوڑیں جن میں ' [[المفردات فی غریب القرآن]] ', ' [[کتاب الذریعہ الی مکارم الشریعہ]] '، ' [[محاضرات الادباء و محاورات الشعراء]] '، ' [[تفصیل النشاتین و تحصیل السعادتین]] ' اور ' [[متشابہات القرآن]] ' شامل ہیں۔ ایک رسالہ میں فوائد القرآن لکھے جو اب نایاب ہے، کہتے ہیں [[علامہ زمخشری]] صاحب [[تفسیر کشاف]] نے اس سے بہت استفادہ کیا۔
== نام ==
 
ان کا پورا نام ابو القاسم حسین بن محمد بن مفضل بن محمد ہے اصفہان میں پیدا ہوئےجس کی نسبت سے امام راغب اصفہانی کے نام سے مشہور ہیں۔
== حالات زندگی ==
علامہ '''راغب اصفہانی''' (متوفی [[502]]ھ - [[1108]]ء) جن کا اصل نام ابوالقاسم حسن بن محمد ہے، مشہور [[فقیہ]]، [[مفسر]] اور [[لغوی]] ہیں جن کی زندگی کے مفصل حالات معلوم نہیں۔ زندگی کا بیشتر حصہ [[بغداد]] اور [[اصفہان]] میں گزارا اور قیمتی تصانیف چھوڑیں جن میں ' [[المفردات فی غریب القرآن]] ', ' [[کتاب الذریعہ الی مکارم الشریعہ]] '، ' [[محاضرات الادباء و محاورات الشعراء]] '، ' [[تفصیل النشاتین و تحصیل السعادتین]] ' اور ' [[متشابہات القرآن]] ' شامل ہیں۔۔ ایک رسالہ میں فوائد القرآن لکھے جو اب نایاب ہے، کہتے ہیں [[علامہ زمخشری]] صاحب [[تفسیر کشاف]] نے اس سے بہت استفادہ کیا۔
امام راغب علم و فضل میں یگانۂ روزگار تھے، مؤلفِ جامع علوم و فنون ہونے کے ساتھ بلند پایہ صوفی بھی تھے، اور ادب و فلسفہ ، جملہ علوم میں ان کا پایہ بہت بلند تھا اور انہوں نے قرآن پاک کی ایک بہت بڑی تفسیر بھی لکھی ہے۔
== اکابرین کی نظر میں ==
علامہ ذہبی نے ان کا تذکرہ “ طبقات المفسرین ” میں کیا ہے اور امام سیوطی ان کو لغت و نحو کے ائمہ میں شمار کرتے ہیں، مختلف تذکروں میں حکیم، ادیب ، مفسر، کی حیثیت سے ان کا تعارف کروایا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف ہمہ فنی امام تھے اور بیک تفسیر و لغت کے امام ہونے کے ساتھ بہت بڑے حکیم اور صوفی تھے۔
== تالیفات ==
امام راغب کی تالیفات مندرجہ ذیل ہیں :
* 1 ۔ محاضرات الادباء
* 2 ۔ حل متشابہات القرآن
* 3 ۔ حل متشابہات القرآن
* 4 ۔ الذریعہ الی مکارم الشریعہ
* 5 ۔ درۃ التاویل فی غرۃ التنزیل
* 6 ۔ تحقیق البیان فی تاویل القرآن
* 7 ۔ افانین البلاغۃ۔
* 8 ۔ کتاب الایمان والکفر
* 9 ۔ تفصیل النشاتین
* 10 ۔ المفردات فی غریب القرآن
* 11 ۔ کتاب المعانی الاکبر
* 12 ۔ کتاب احتجاج القراء۔
== وفات ==
امام راغب کی وفات [[502ھ]] - [[1108ء]] بغداد میں ہوئی۔<ref> الأعلام, خير الدين الزركلی, دار العلم للملايين بيروت</ref>
== حوالہ جات ==
[[زمرہ:گیارہویں صدی کے مصنفین]]
[[زمرہ:بارہویں صدی کے مصنفین]]