"بپتسمہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: القاب)
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[ملف:St-valentine-baptizing-st-lucilla-jacopo-bassano.jpg|تصغیر|سینٹ ویلنٹائن سینٹ لوسیلا کو [[بپتسمہ]] دیتے ہوِئے]]
 
'''بپتسمہ''' (Baptism) مسیحیوں کی ایک مذہبی رسم ہے جس میں [[مسیحیت]] میں داخل ہونے والے نئے آدمی یا نومولود پر مقدس پانی چھڑک کر باقاعدہ عسائیتمسیحیت میں داخل کیا جاتا ہے۔ یہ رسم گرجوں میں ادا کی جاتی ہے۔ بعض گرجوں میں مسیحیوں کو اس وقت بپتسمہ دیا جاتا ہے جب وہ جوان ہوجائیں۔
 
پانی سے بپتسمہ مسیحیوں کا گناہوں سے پاکیزگی حاصل کرنے اور روحانی بحالی کا ایک طریقہ ہے۔ بپتسمہ دریا ، سمندر یا چشمہ جیسی کسی بہتے ہوئے پانی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ بپتسمہ لینے والا جو پہلے ہی پانی اور مقدس روح کا بپتسمہ لے چکا ہو وہ مسیح کے نام سے اس طرح بپتسمہ لیتا ہے کہ اس کا پورا جسم پانی میں ڈوبا ہوا ہو اور سرنیچے کی طرف جھکا ہوا ہو۔ پیروں کا دھونا اس پات کی علامت ہے کہ بپتسمہ لینے والا مسیح کے ساتھ شریک ہے اور محبت، تقدیس، عاجزی، معاف کرنے کے جذبہ اور خدمت گذاری کی یاد دہانی ہے ۔ مسیحی عقائد کے مطابق جو شخص بپتسمہ لے اسے مسیح کے نام پر اپنے پیروں کو دھونا چاہئے۔ اس طریقہ سے ایک دوسرے کے پیر دھونا ایک ایسا رواج ہے جس کو کسی بھی مناسب موقع پر عمل میں لایا جا سکتا ہے۔