"عزرا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:109.Ezra Reads the Law to the People.jpg|تصغیر|300px|عزرا کے ذریعہ شریعت کا پڑھا جانا]]
[[کتاب عزرا]] کے ساتویں باب کے مطابق شاہ فارس [[ارتخششتا اول]] نے '''عزرا''' کو 457 ق م میں [[یروشلم]] بھیجا۔ وہ فارسی حکومت میں اُس محکمہ کے سیکرٹری تھے جو یہودی مذہب کے دیکھ بھال کے ذمہ دار تھے۔ اُن کا کام یہ تھا کہ وہ ہر جگہ یہودی شریعت کو یکساں نافذ کرائیں اور اِس سلسلہ میں اُنہیں یہودی ریاست میں عہدیدار مقرر کرنے کا پورا اختیار حاصل تھا۔ جب وہ [[یروشلم]] گئے تو اُن کے ساتھ اسیروں کی بڑی جماعت بھی گئی۔ وہ بادشاہ اور جلاوطن یہودیوں کی طرف سے بیش قیمت تحائف لے گئے۔ وہاں اُنہیں مخلوط شادیوں کے مسئلے کو حل کرنے کو کہا گیا۔ روزے اور دعا کے بعد عزرا نے اور منتخب کمیٹی نے بعض کو اپنی غیر یہودی بیویوں کو چھوڑنے پر آمادہ کرلیا۔<ref>عزرا 10:19</ref> اِس کے بعد بائبل میں عزرا کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ملتا جب تک وہ نحیماہ باب 8 میں [[توریت]] پڑھتے ہوئے نظر نہیں آتے (444 ق م) چونکہ بادشاہ نے اُنہیں عارضی کام کے لیے [[یروشلم]] بھیجا تھا اس لیے وہ واپس چلے گئے اور اپنی رپورٹ پیش کی۔ لیکن جب شہر کی فصیل ہوئی تو اُنہیں پھر اُسی قسم کے کام کے لیے بھیجا گیا۔ [[نحمیاہ]] نبی اپنی کتاب میں بیان کرتے ہیں کہ شہر پناہ کی تقدس کے موقع پر دیوار کے گرد گھمونے میں ایک جماعت کی راہنمائی نحیماہ نے کی اور دوسرے کی عزرا نے۔<ref>نحیماہ 12:36</ref>
== حوالہ جات ==