"ابنیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Maciejowski Bible Leaf 37 3.jpg|تصغیر|'''ابنیر''' ہرے کپڑوں میں]]
'''ابنیر''' نیر کا بیٹا جو [[ساؤل]] بادشاہ کے باپ [[قیس (بائبل)|قیس]] کا بھائی تھا۔ اِس طرح ساؤل اُس کا تایازاد بھائی تھا۔ ابنیر ساؤل کی فوج کا سپہ سالار تھا۔<ref>1 سموئیل 14:50</ref> جب ساؤل [[داؤد (بادشاہ)|داؤد]] کا پیچھا کررہا تھا تو وہ اُس کے ساتھ تھا۔<ref>1 سموئیل 26:5</ref> داؤد نے اسے جھڑکا تھا کیونکہ اُس نے اپنے مالک کی حفاظت کرنے میں کوتاہی کی تھی۔<ref>1 سموئیل باب 5</ref> ساؤل کی موت کے بعد ابنیر نے اُس کے بیٹے [[اشبوست]] کو اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔<ref>2 سموئیل 2:8</ref> ابنیر اور اُس کے آدمیوں کی جنگ داؤد اور اُس کے ملازموں کے ساتھ جبعون کے تالاب پر ہوئی۔ ابنیر کی فوج نے شکست کھائی۔ میدانِ جنگ سے پسپا ہوتے وقت عساہیل نے جو کہ یوآب کا بھائی تھا، ابنیر کا پیچھا کیا۔ لیکن ابنیر نے اُسے ہلاک کردیا۔<ref>2 سموئیل 32–2:12</ref> کچھ عرصے بعد اشبوست اور ابنیر کا جھگڑا ہوگیا۔ اِس کا یہ نتیجہ نکلا کے ابنیر [[داؤد (بادشاہ)|داؤد]] کے ساتھ مِل گیا۔ جب یوآب نے سُنا تو اُس نے جاسوس سمجھتے ہوئے یا اِس بہانے کی آڑ میں ابنیر کو قتل کر کے اپنے بھائی عساہیل کے خون کا بدلہ لیا۔ داؤد نبی و بادشاہ نے ابنیر کی موت پر بہت افسردہ ہوئے اُنہوں نے کہا ”کیا تم نہیں جانتے ہو کہ آج کے دن ایک سردار بلکہ بہت بڑا آدمی اِسرائیل میں مرا ہے؟“ اُس نے اپنے جانشین کو وصیت کی کہ وہ ابنیر کے خون کا بدلہ لے۔<ref>1 سلاطین 2:5</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات|2}}