"اردشیر اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
'''اردشیر اول''' یا '''اردشیر دراز دست''' یا '''ارتخششتا اول''' ({{lang-fa| اردشیر یکم}}, {{lang-peo|{{OldPers|A|12}}{{OldPers|RA|12}}{{OldPers|TA|12}}{{OldPers|XA|12}}{{OldPers|SHA|12}}{{OldPers|SSA|12}}}} {{transl|peo|''Artaxšaça'' / ارتخشتره}},<ref>{{cite book|last=Ghias Abadi|first=R. M.|title=Achaemenid Inscriptions (کتیبه‌های هخامنشی)&lrm;|edition=2nd|publisher=Shiraz Navid Publications|year=2004|location=Tehran|isbn=964-358-015-6|pages=129|language=Persian}}</ref>) [[ہخامنشی سلطنت]] کا شہنشاہ اور [[خشیارشا اول]] کا تیسرا بیٹا جو اپنے باپ اور بڑے بھائی دارا کے قتل کے بعد [[ایران]] کے تخت پر بیٹھا۔ اس کا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ سے بڑا تھا۔ ابتدا میں ارتانیس کے زیر اثر رہا۔ جب ارتانیس اردشیر کو قتل کرنے کی سازش میں مارا گیا تو ایک اور امیر باگ تھکشا نامی کے زیراثر آیا۔ اس کے عہد میں سلطنت میں بغاوتیں ہوتی رہیں۔
[[کتاب عزرا]] کے مطابق یہ شاہ [[ایران]] کا نام تھا اس کے دور حکومت میں بہت سے [[یہودی]] قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ [[عزرا]] اُن 5000 افراد رہا شدہ افراد کی قیادت پر مامور تھے۔<ref>قاموس الکتاب صفحہ 643</ref>
 
==اردشیر اول دراز دست==
ارتاکزرسس یا ارتخشتر یا اردشیر اول (دراز دست) (465 تا 424 قبل از مسیح) : خشیارشا اول کے قتل کے بعد ارتخشتر اول یا ارد شیر دراز دست تخت نشین ہوا۔
مگر تقریباً ایک سال تک وہ آزادانہ حکومت نہ کرسکا۔ اس کے باپ کا قاتل اردوان اس پر حاوی تھا۔ آخر کچھ کشاکش کے بعد بادشاہ کے ایک معتمد مغابیز (Megabyrus )یا بالغابش نے اسے قتل کرکے بادشاہ کو رہائی دلائی۔ اس واقع کے دو سال بعد 462قبل مسیح میں اردشیرکے بھائی ہستاسب Hystaspes نے باخترمیں بغاوت کردی۔ اردشیرخود گیا اور دو جنگوں میں اسے مغلوب کر کے ملک کے اندر امن قائم کیا۔اردشیر کی زندگی کا سب سے اہم واقعہ یونانیوں سے متعلق ہے۔
خشیارشا اول کے عہد میں ایرانیوں نے یونانیوں سے شکست کھائی تھی، اس شکست سے جہاں ہونانی جزائر و مقبوضات ایرانی حکومت کے قبضہ سے نکل گئے وہاں ان کی گرفت مصر پر بھی ڈھیلی پڑی ۔ 461 ق م میں لیبیا کے سابق شاہی خاندان کے ایک فرد ایناروس Inarus بن سامتق دوم نے یونانیوں کی مدد سے ایرانی حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔ یونانی بیڑوں نے مصر کی حمایت میں کئی مقام پر ایرانیوں سے جنگ کی اور ان کوو شکست دی۔ پپریمہ Papremis کی جنگ میں مصر کا ایرانی حاکم ہخامنش قتل ہوا۔ اس کے بعد باغیوں نے ممفیہ کا محاصرہ کردیا۔ اردشیرنے بغابیش Bagabish کو تین لاکھ فوج کے ساتھ اس فتنہ کو فرو کرنے کے لیے مصر بھیجا۔ اس نے آتے ہی باغیوں کو شکست فاش دی ، ایناروس کو گرفتار یوا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ سوسہ بھجوادیا۔(456 قبل مسیح )
اس کامیابی کے بعد ایرانی فوج نے یونانیوں کے خلاف کاروائی شروع کی۔ اس وقت یونان اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا تھا، یونان کی دو بڑی طاقتیں ایتھنزاور اسپارٹاایک دوسرے سے برسر پیکار تھیں۔ ایسی حالت میں یونانیوں نے مصالحت کرلینی مناسب سمجھی ۔ جس کے تحت دونوں حکومتوں کے درمیان 449 قبل مسیح میں صلحی ہوگئی۔ اتحاد دلس کے میمبروں کی آزادی تسلیم کرلی گئی۔ نیز قبرض پر ایران کا قبضہ تسلیم کرلیا گیا۔اردشیرنے 424 ق م میں وفات پائی اور نققش رستم میں دفن ہوا۔ س کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ بہت حسین، باوقار اور رحمدل بادشاہ تھا۔ وہ یہودیوں پر بہت مہربان تھا اور انہیں ہر طرح کی مذہبی آزادی دے رکھی تھی۔ <ref> [[قدیم مشرق ]] |۔ از: [[ڈاکٹرمعین الدین]]۔ جلد دوم۔ صفحہ 53 تا57 </ref>۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}