"فریج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 4:
 
==میکینزم==
فرجفریج میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کسی ایک فرج میں صرف ایک طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
*کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ۔ کوئی بھی گیس جب دبتی ہے تو گرم ہو جاتی ہے اور جب پھیلتی ہے تو سرد ہو جاتی ہے۔ اس طریقے میں کمپریسر کی مدد سے ریفریجرنٹ گیس کو دبایا جاتا ہے جس سے وہ گرم ہو جاتی ہے۔ پھر اسے کمرے کے درجہ حرارت تک ٹھنڈا کر کے فرج کے اندرونی حصہ میں لے جا کر پھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ گیس کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی ٹھنڈک فرج کے اندر رکھی چیزوں کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ اس طرح فرج کا کمپریسر ریفریجرنٹ کی مدد سے فرج کے اندر کی گرمی کو باہر دھکیل دیتا ہے۔
گھر دفتر اور کارخانوں میں استعمال ہونے والے فرج اور ائیر کنڈشنر کے کمپریسر بجلی سے چلتے ہیں مگر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ائیر کنڈشنر کے کمپریسر براہ راست بیلٹ کے ذریعے انجن سے جڑے ہوتے ہیں اور بجلی کی بجائے انجن کی طاقت سے چلتے ہیں۔