"اقلیدس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ویکائی
م درستی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 5:
== زندگی ==
 
ایک یونانی حکیم کا اسم مبارک جس کے نام سے کتاب اقلیدس مشہور ہے یہ اسکا لقب یا عرف معلوم ہوتا ہے نام کچھ اور ہوگا کیوں کہ غیب کی خبر کسےتھی کہ یہ آگے چل کر علم ہندسہ کا بانی یا ماہر ہوگا ۔ ہماری تاریخیں اسکے سن ولادت سن وفات عہد سلطنت سے بری ہیں کوئی نہیں لکھتا کہ وہ کسکا بیٹا کسکا شاگرد ہےنہایت تجسس کے بعد اس قدر پتا چلتا ہے کہ وہ فرمانرواۓ مصر شاہ پوٹالمی کے عہد حکومت میں موجود تھا جو حضرت[[یسوع عیسی علیہ سلاممسیح]] سے 32٦326 برس قبل سے لے کر 285 تک حکمران رہا ۔ اس سے قیاس کرکے کہ سکتے ہیں کہ اقلیدس اب سے بائیس سو برس بیشتر ہوگا ۔ وہ دیکھنے میں کیسا لگتا تھا اس بارے میں کوئی حقائق نہیں ہیں۔ اس لیے اس کی ساری تصویریں مصور کا تخیل ہیں۔
اقلیدس نے شہر اسکندریہ میں علم اقلیدس کا باقاعدہ مدرسہ جاری کیا تھا ۔ یہ وہ شخص ہے جس نے سب سےپہلے ریاضی میں کلام کیا اور کتاب لکھی اسکا قول ہے کہ خط ہندسہ روحانی ہے جو آلہ جسم سے ظاہر ہوا (مطلب ریاضی روح کا ایک علم ہے جو جسم کے ذریعے ظاہر ہوا ) کسی نے اس سے کہا کہ تیرے تکلیف دینے میں اس قدر جان لڑاؤں گا کہ تو مر جاۓ گا اس نے کہا کہ اتنی کوشش کرونگا کہ تیرا غصہ ہی جاتا رہے گا ۔ شوقین طلبہ کا غلام تھا ، معاشرے میں حلیم ، بردباراور مرنج و مرجاں آدمی تھا ۔ کتاب اقلیدس کے علاوہ کتاب المعقمات ، کتاب المراط و المناظر ، کتاب ظاہرات الفلک اور کتاب التعبیر اسکی تصنیفات سے بیان کی جاتی ہیں ۔ ایک کتاب ہندسہ کا نام جس میں اشکال ریاضی پیمائش مجسمات و مصطحات سے بحث ہے اس کتاب کے پندرہ مقالے ہیں بعض مورخوں کا بیان ہے کہ حکیم اقلیدس کی بڑی خوش نصیبی ہے کہ یہ کتاب اسکے نام سے شہرت پا گئی ورنہ در حقیقت حکیم ابونیوس نے اس کے مقالے لکھے تھے اس حکیم کے زمانہ سے بہت بعدجب [[اسکندریہ]] کے ایک بادشاہ کو اس فن کا شوق ہوا تو ان مقالوں کی ترتیب و توضیح کا کام اقلیدس کو سونپ دیا گیا اور اسی سے اسکا نام ہو گیا لیکن اقلیدس نے صرف تیرہ مقالوں کی ترتیب و توضیح کی تھی پچھلے دومقالوں کی توضیح و ترتیب اسکے شاگرد حکیم اسقلاو کے ہاتھ سے ہوئی ۔ جو بادشاہ کے حکم سے پہلے مقالوں کے ساتھ شامل کر دی گئی ۔ اس کتاب کے [[یونانی]] سے [[عربی]] میں خلفاۓعباسیہخلفائے عباسیہ کے زمانہ میں کئی تراجم ہوے ۔ دو ترجمے تو صرف حکیم حجاج بن یوسف کوفی نے کۓ جن میں سے ایک کو ہارونی اور دوسرے کو مامونی کہتے ہیں ۔ حنین بن اسحاق عبادی عیسائی نےبھی اسکا ترجمہ کیا یہ مترجم 2٦4 ہجری میں فوت ہوا۔ اسکے علاوہ اور بہت سے فاضلوں نے یہ کام کیا بلکہ اب تو تقریباً ہر ایک زبان میں اسکا ترجمہ ہو گیا۔
 
کچھ تاریخی حوالے [[پروکلس]] اور [[پاپوس السکندری]] سے ملتے ہیں جو کی اس کی زندگی کے کئی صدیوں بعد لکھے گئے<ref>Joyce, David. ''Euclid''۔ Clark University Department of Mathematics and Computer Science. [http://aleph0.clarku.edu/~djoyce/java/elements/Euclid.html]</ref>۔ پروکلس نے اس کا سرسری تعارف ایلہمنٹس کی تفسیر لکھتے ہوئے اس کے مصنف کے طور پر کرایا کہ [[ارشمیدس]] نے اس کا ذکر کیا تھا۔ [[بطلیموس اول]] نے جب اس سے پوچھا تھا کہ [[ہندسہ]] (geometry) سیکھنے کا کوئی آسان طریقہ ہے تو اقلیدس نے جواب دیا کہ '''ہندسہ (geometry) کے لیے کوئی شاہی راستہ نہیں ہے'''<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&lpg=PP1&pg=PA57#v=onepage&q&f=false p. 57]</ref>۔ ابھی تک یہ مانا جاتا ہے کہ اقلیدس اپنا کام ارشمیدس سے پہلے لکھ چکا تھا<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&pg=PA88&vq=euclid&dq=proclus+commentary+elements&source=gbs_search_s&cad=0#PPR30,M1 p. XXX]</ref><ref>''[http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/Biographies/Euclid.html Euclid of Alexandria]''</ref><ref>The MacTutor History of Mathematics archive.</ref>۔
 
{{Commons category|Euclid}}
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}