"مریم بنت عمران" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م محمد شعیب نے صفحہ مریم بن عمران کو مریم بنت عمران کی جانب منتقل کیا: درستی نام
م دُرستی
سطر 23:
'''مریم''' علیہا السلام ([[انگریزی]]: ''Mary''؛ [[عبرانی]] اور [[آرامی زبان|آرامی]]: מרים، [[یونانی زبان|یونانی]]: Μαριαμ) بنت [[عمران (والد کنواری مریم)|عمران]] اللہ کی برگزیدہ ہستی تھیں، انبیاء کے خاندان سے تھیں اور [[عیسیٰ علیہ السلام]] کی والدہ تھیں۔ قرآن میں ایک پوری [[سورت]] ([[سورہ مریم|سورۃ مریم]]) ان کے نام سے موجود ہے۔<ref>[https://www.dawateislami.net/bookslibrary/3261 مختصر حالات]</ref>
 
== حالات زندگی ==
مریم علیہ السلام، عیسیٰ علیہ السلام جن كا لقب مسیح تھا کی والدہ ماجدہ تھیں۔ کیتھولک اور اورتھوڈوکس کلیسیاؤں کے علاوہ آپ کو [[اسلام]] میں بھی دیگر تمام انبیاء كی طرح نہایت ہی عقیدت اور احترام کی نگاہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ آپ وہ واحد خاتون ہیں جن کا نام قرآن میں درج ہے۔ حضرت مریم علیہ السلام [[فلسطین]] کے علاقے [[گلیل]] کے شہر ناصرت کی باشندہ تھیں۔ عیسائیت كی مذہبی كتاب ([[کتاب مقدس|بائبل]]) کے مطابق آپ روح القدس کی قدرت سے بغیر کسی انسانی دخل کے حاملہ ہوئیں۔ بائبل کے عہد عتیق یا پرانے عہدنامے میں درج پیشگوئیوں میں بھی کنواری سے جنم کی نشاندہی کی گئی ہے جیسے کہ " دیکھو کنواری حاملہ ہوگی اور اس کو بیٹا ہوگا"۔ (اشعیاہ 7: 14)اور بقول موجودہ بائبل ، اس واقعے کے وقت آپ یوسف نامی شخص کی منگیتر بھی تھیں ( متى 20-1:18 ، لوقا 1:35)۔ اس جوڑے کے شادی کے بعد بھی تادمِ زیست کوئی جسمانی تعلقات نہیں تھے۔ اس نسبت سے مقدسہ مریم کو کنواری مریم، سدا کنواری اور ہمیشہ کنواری کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیكن اس كے باوجود بھی بائبل یوسف نامی اُس شخص كو عیسیٰ علیہ السلام كا باپ كہتی ہے جسكو بائبل مریم علیہ السلام كا منگیتر كہتی ہے۔ نیز متی اور لوقا میں مو جود نصب نامہ میں كافی تضاد كے بعد یوسف كو ہی حضرت عیسٰیؐ كا باپ بیان كیا جاتا ہے جبكہ یوسف كی متضاد ولدیت بھی بیان كی گئی ہے اور اُسے ایك جگہ پر یعقوب كا بیٹا جبكہ دوسری جگہ عیلی كا بیٹا بیان كیا گیا ہے۔
ِِِِِمتی ١:١٦ یوسف یعقوب كا بیٹا تھا۔
لوقا ٣:٢٣ یوسف عیلی كا بیٹا تھا۔
اسلام بھی اس بات كی شہادت دیتا ہے كہ حضرت مریم علیہ السلام ایک انتہائی شریف ، عفیفہ اور پارسا خاتون تھیں جو كہ ہر وقت اللّٰه تعالٰی كی عبادت میں مشغول رہتی تھیں اور اُن كو كسی مرد نے كبھی چُھوا تک نہ تھا۔ اور اُن كا بغیر كسی جنسی تعلّق كے حاملہ ہونا اللّٰه تعالٰی كا ایك بہت ہی بڑا معجزہ ہے۔ قران ہمیں بتاتا ہے كہ اللّٰه تعالٰی كا ایك عزیم المرتبت فرشتہ جبرائیل علیہ السلام ، اللّٰه كے حكم سے مریم علیہ السلام كے پاس آیا اور اُن كو بیٹے كی بشارت دی اور خالقِ كائنات كے حكم سے فرشتے نیں اُن میں رُوح پُھونك دی جس سے وہ بغیر كسی جسمانی ملاپ كے حاملہ ہوئیں جو كہ اللّٰه تعالٰی كی نشانیوں میں سے ایك نشانی تھی۔ جبكہ قران میں اللّٰه تعالٰی روح كو اپنا حكم بیان كرتے ہیں یعنی روح اللٰه كا حكم ہے اور یہ عیسٰیؑ كے علاوہ بھی ہر زندہ مخلوق میں موجود رہتا ہے اور جب تك یہ حكم ہمارے اندر موجود رہتا ہے ہم زندہ رہتے ہیں اور جب اللٰه تعالٰی اس حكم كو منسوخ كر دیتے ہیں یا روح كو واپس بُلا لیتے ہیں تو جسم مُردہ ہو جاتا ہے اور انسان فوت ہو جاتا ہے یہ روح كائنات كی ہر ذندہ شے میں تب تك موجود رہتی ہے جب تك كے خالق كائنات اُسے زندہ ركھنا چاہے۔
 
مسیحی روایات کے مطابق مقدسہ مریم کے والد کا نام یواقیم (دیگر تلفظات الیاقیم، یاقیم، ایلی یا عالی) اور والدہ کا نام حَنّا تھا۔ انجیل بمطابق لوقا میں درج شجرہ نصب دراصل مقدسہ مریم کا ہی شجرہ تصور کیا جاتا ہے۔
 
== [[انجیل]] میں تذکرہ ==
مقدسہ مریم کے بارے میں نئے عہدنامے میں زیادہ معلومات درج نہیں ہیں۔ آپ کے والدین کا ہم کوئی ذکر نہیں پاتے۔ دیگر قدیم ذرائع کے مطابق آپ کے والد کا نام [[یہواقیم]] اور والدہ کا نام حنّا تھا۔ آپ الیشبع (الیصبات)
کی رشتہ دار تھیں جو زکریا کی اہلیہ تھیں اور زکریا، ہارون کے گھرانے سے تھے۔ تاہم کچھ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ [[انجیل لوقا]] میں درج نسب نامہ کنواری مریم کا ہے جب کہ [[انجیل متی]] میں یوسف کا۔ یوں آپ [[داؤد علیہ السلام]] کے گھرانے اور یہودہ کے قبیلے سے تھیں۔ آپ [[گلیل]] کے ناصرت میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھیں۔
 
== فرشتے کا پیغام ==
منگنی کے بعد آپ پر فرشتہ [[جبرائیل]] رونما ہوئے اور خوشخبری سنائی کہ آپ [[مسیح موعود]] کی والدہ قرار پائیں ہیں۔ چنانچہ انجیلِ لوقا میں یوں مرقوم ہے۔
 
"اور چھٹے مہینے جبرائیل فرشتہ خدا کی طرف سے جلِیل کے ایک شہر میں بھیجا گیا جس کا نام ناصرت تھا۔ داؤد کے گھرانے کی ایک کنواری کے پاس جو یوسف نامی ایک مرد سے بیاہی ہوئی تھی۔ اور اس کنوری کا نام مریم تھا۔ اور فرشتے نے اس کے پاس اندر آکر کہا۔ سلام اے پُرفضل۔ خداوند تیرے ساتھ ہے۔ تو عورتوں میں مبارک ہے۔ اور وہ اس کلام سے گھبراگئی اور سوچنے لگی۔ کہ یہ کیسا سلام ہے؟ اور فرشتے نے اس سے کہا۔ اے مریم نہ ڈر کیونکہ تو نے خدا کے نزدیک فضل پایا ہے۔ اور دیکھ تو حاملہ ہوگی۔ اور تیرا بیٹا ہوگا۔ اور تو اس کا نام یسوع رکھے گی۔ وہ بڑا ہوگا اور حق تعالٰی کا بیٹا کہلائے گا۔ اور خداوند خدا اس کے باپ داؤد کا تخت اسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے میں ہمیشہ تک بادشاہی کرے گا۔ اور اس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا۔ تب مریم نے فرشتے سے کہا یہ کس طرح ہوگا۔ جب کہ میں مرد سے ناواقف ہوں۔ اور فرشتے نے جواب میں اس سے کہا۔ روح القدس تجھ پر نازل ہوگا۔ اور حق تعالے کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالیگی اور اس سبب سے وہ قُدُّوس مولود خدا کا بیٹا کہلائے گا۔ دیکھ تیری رشتہ دار الیصابات کے بھی بڑھاپے میں بیٹا ہونے والا ہے اور یہ اس کا جو بانجھ کہلاتی تھی چھٹا مہینہ ہے۔ کیونکہ خدا کی کوئی بات ہرگز بے قدرت نہ ہوگی۔ اور مریم نے کوا دیکھ میں خداوند کی بندی ہوں۔ میرے لئے تیرے قول کے مُوافق ہو۔" (لوقا 1: 21-35)
 
خدا کے فرشتے نے جنابِ یوسف کو بھی خواب میں آگہی دی کہ مریم روح القدس کی قدرت سے حاملہ ہوئیں ہیں اور کہا کہ مریم کو اپنی بیوی بنا لیں۔ مندرجہ بالا واقعہ اناجیلِ بمطابق مرقس اور یوحنا میں درج نہیں ہے۔
 
== مقدسہ الیصابات سے ملاقات، نشیدِ شکرگذاری ==
 
جب فرشتے نے مقدسہ مریم کو یہ بھی آگاہی دی کے ان کی رشتہ دار الیصابات (الیشبع)، جو کے قبل ازیں بانجھ تھیں، بھی بچے سے ہیں اور انکو چھٹا مہینہ ہے تو یہ سن کے مقدسہ مریم کوہستان تی طرف روانہ ہو گئیں۔ مریم کو دیکھتے ہی الیصابات برملا چِلّا اٹھیں "تو عورتوں میں مبارک ہے اور تیرے بطن کا پھل مبارک ہے۔ اور میرے لئے یہ بات کیسے ہوئی کہ میرے خداوند کی ماں میرے پاس آئی۔ کیونکہ دیکھ ۔ جونہی تیرے سلام کی آواز میرے کان میں پہنچی۔ تو بچہ میرے بطن میں خوشی سے اچھل پڑا۔" (لوقا 1: 42-44)
اسی خوشی اور اطمینان کی شکرگذاری مقدسہ مریم نے [[نشیدِ مریم]] کے ذریعے کی۔ دیکھئے لوقا 1: 46-55۔
تین ماہ بعد یعنی جنابِ یوحنا (یحیٰ علیہ السلام) کی پیدائش کے بعد آپ اپنے وطن کو لوٹ آئیں۔
 
== پیدائشِ مسیح ==
اسی زمانے میں قیصر اغسطس کا فرمان آیا کہ تمام سلطنت میں مردم شماری کرائی جائے۔ چنانچہ آپ جنابِ یوسف کے ہمراہ اُنکے جدی وطن بیت لحم کو روانہ ہو گئیں۔ بیت لحم میں آپ نے یسوع مسیح کو ایک چرنی میں جنم دیا۔ پیدائش کے بعد 'مشرق سے مجوسیوں' نے آکر خداوند یسوع کی تعظیم کی اور بیابان کے چرواہوں نے سجدہ کیا۔
 
== ہجرتِ مِصر اور مراجعتِ بہ ناصرت ==
جب شاہ ہیرودیس نے یہ فرمان جاری کیا کہ دو سال سے کم عمر ہر لڑکے کا قتل کر دیا جائے پاک خاندان مصر کو روانہ ہو گیا۔ مصر سے واپسی پر پاک خاندان ناصرت میں آ بسا۔ دیکھئے متی 2: 16-20۔
خداوند یسوع مسیح کی علانیہ زندگی سے قبل جنابِ یوسف رحلت فرماگئے تھے۔
 
== دیگر حالاتِ زندگی ==
آپ خداوند یسوع مسیح کے پہلے معجزے یعنی قانائے گلیل کے معجزے کے موقعے پر موجود تھیں۔ عیسائی روایات کے مطابق یسوع مسیح کی تصلیب کے وقت آپ صلیب کے تلے موجود تھیں۔ صلیب سے اتارے جانے کے بعد آپ نے خداوند یسوع مسیح کو اپنی گود میں لیا۔ بعدازیں مسیح یسوع کے حکم کے مطابق یوحنا رسول نے آپ کی دیکھ بھال کا ذمہ لیا اور اپنے گھر لے گئے۔
 
"اعمالِ رُسُل" کی کتاب کے مطابق آپ عیدِ خمسین (پینتیکوست) کے دن تقریباً 120 شاگردانِ مسیح کے ساتھ موجود تھیں۔ اس کے بعد بائبل میں ہمیں مقدسہ مریم کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ملتا۔ کتاب مقدس میں آپ کی موت کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔
 
== القاب ==
مقدسہ مریم کے عمومی ترین القاب یہ ہیں :
* مقدسہ کنواری مریم ([[انگریزی]]:The Blessed Virgin Mary ، [[عربی]]: العذراء المبارکہ)،{{سخ}}
* ہماری خاتون ([[عربی]]: سیدتنا، [[انگریزی]]: Our Lady، [[فرانسیسی زبان|فرانسیسی]]: Notre Dame، [[ہسپانوی زبان|ہسپانوی]]: Nuestra Señora، [[پرتگالی زبان|پرتگالی]]: Nossa Senhora، [[اطالوی زبان|اطالوی]] Madonna ، [[لاطینی زبان|لاطینی]]: Nostradamus)،{{سخ}}
*اللہ واحد کی نیک بندی{{سخ}}
 
*آپ چونکہ ایک نیک خاتون تھی اس لئے محمد ({{درود}}) نے انکو بڑی درجے رکھنی والی عورتوں میں بتایا۔
 
*مریم علیہا السلام کو '''حوّا ثانی''' یعنی دوسری حوّا بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس لیے کہ جس طرح پہلی حوا نے شجرِ ممنوعہ سے پھل کھا کر نافرمانی کا ثبوت دیا تھا اس کے عیں برعکس دوسری حوا یعنی مقدسہ مریم نے "' میرے لئے تیرے قول کے مؤافق ہو"' یہ الفاظ کہہ کر فرمانبرداری کی تاریخ رقم کی اور آپ ہی کی بدولت انسانیت کی خلاصی کا خدائی منصوبہ پایہﺀ تکمیل کو پہنچا۔
*ان کو '''بی بی پاکدامن''' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ جس طرح [[اللہ|اللہ{{جل جلالہ}}]] نے [[عیسیٰ علیہ السلام]] کی بنا والد کے پیدائش کری اور عیسیٰ علیہ السلام نے مریم علیہا السلام کی پاکدامنی کا ثبوت پیش کیا۔
 
== مقدسہ مریم در فنون مصوری و مجسمہ سازی ==
صدیوں سے فنکار فنِ مصوری اور فنِ مجسمہ سازی کے ذریعے آپ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ مسیحی آرٹ میں سب سے مقبول ترین تِھیم ' العذراء مع الصبی' یعنی Virgin with the Child ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی شبیہات میں فرشتے کی بشارت کا منظر نہایت خوبصورتی سے کھینچا گیا ہے۔ دیگر مقبول شبیہات میں Pietà اور عروجِ مریم کے روح پرور مناظر شامل ہیں۔
== اسلام میں ==
{{اصل مضمون|مریم بنت عمران (والدہ عیسی)}}
=== قرآن میں تذکرہ ===
[[قرآن]] میں ایک پوری سورۃ حضرت مریم علیہ السلام کے نام سے موجود ہے جس کی آیات سولہ تا چھتیس میں آپ کا تذکرہ ہے۔ اس کے علاوہ مختلف جگہ پر تذکرہ ہے۔ قرآن کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام خدا کے برگزیدہ نبی تھے اور حضرت مریم علیہا السلام کے بیٹے تھے جبکہ حضرت مریم علیہ السلام کنواری تھیں۔ قرآن نے حضرت مریم علیہ السلام کی پاکیزگی کی گواہی دی ہے۔
سطر 129 ⟵ 76:
{{اسماء وشخصیات قرآن}}
{{اسلام میں مکرم خواتین}}
{{مسیحیت اساس}}
 
[[زمرہ:فرشتہ بیں شخصیات]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید کے انبیا]]
[[زمرہ:قدیم یہودی خواتین]]
[[زمرہ:مسیح کا خاندان]]
[[زمرہ:رومی دور کے یہودی]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید کے مسیحی مقدسین]]
[[زمرہ:پہلی صدی ق م کی خواتین]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید میں خواتین]]
[[زمرہ:ناصرہ شہر کی شخصیات]]
[[زمرہ:پہلی صدی کی خواتین]]
[[زمرہ:مسیح کے پیروکار]]
[[زمرہ:کنواری مریم]]
[[زمرہ:پہلی صدی ق م کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید کی شخصیات]]
[[زمرہ:پہلی صدی کی وفیات]]
[[زمرہ:عیسیٰ]]