"بھڑ ماونڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
بھڑ ماونڈ [[پاکستان]] میں واقع [[ٹیکسلا]] کے کھنڈرات کا قدیم ترین حصہ ہے۔
[[Image:BhirMound.JPG|thumb|350px|ٹیکسلا میں بھڑ ماوند کا کھنڈر]]
 
سطر 6:
 
==کھنڈرات==
اس شہر کے کھنڈرات شمالا۔جنوبا قریبا ۱ کیلومیٹر اور شرقا۔غربا قریبا ۶۰۰ میٹر رقبہ پر واقع ہیں<ref>{{cite book |first= Muhammad Ilyas |last= Bhatti |title= Taxila an ancient metropolis of Gandhara |page= 72 |year= 2006}}</ref>۔ ان کھنڈرات کا سب سے پرانا حصہ پانچویں اور چھٹی صدی قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے بعد والی سطح چوتھی صدی قبل مسیح سے ہے اور [[اسکندر اعظم]] کے حملے کے وقت آباد تھی۔ تیسری سطح موریا بادشاہوں کے وقت میں تیسری صدی قبل مسیح میں آباد تھی۔ کھنڈر کی چوتھی اور سب سے بالائی سطح موریا خاندان کے بعد کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہے۔
 
شہر کی گلیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ تنگ اور یہاں واقع گھر بلا ترتیب تھے۔ گھروں میں باہر کی جانب کوئی کھڑکیاں نہ تھیں بلکہ اندر صحن میں کھلتی تھیں<ref name="Kausch 2001 300">{{cite book |first= Anke |last= Kausch |title= Seidenstrasse |page= 300 |year= 2001}}</ref>۔ صحن کھلے تھے اور ان کے گرد ۱۵ سے ۲۰ کمرے ہوا کرتے تھے<ref>{{cite book |first= Muhammad Ilyas |last= Bhatti |title= Taxila an ancient metropolis of Gandhara |page= 73 |year= 2006}}</ref>۔
سطر 12:
 
==تاریخ==
خیال ہے کہ بادشاہ دارا اول نے بھڑ کو ۵۱۸ قبل مسیح میں فتح کیا۔ لیکن یہ خیال صرف تحریروں پر مبنی ہے۔ ۳۲۶ قبل مسیح میں اسکندر اعظم نے اس علاقہ کو فتح کیا۔ راجہ امبھی کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اس موقع پر یونانی بادشاہ کی یہاں دعوت کی۔ اس راجہ نے اسکندر کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے تھے اور اسکندر کو ہاتھی سواروں کا ایک دستہ پیش کیا تھا۔ ۳۱۶ ق م میں مگادھا کے بادشاہ [[چندر گوپتا]] نے جو کہ موریا خاندان کا بانی تھا، پنجاب کا علاقہ فتح کیا تو ٹیکسلا کی آزادی سلب ہو گئی اور یہ محض ایک صوبائی دار الحکومت رہ گیا۔ لیکن پھر بھی یہ شہر اہم رہا اور یہاں تجارت، تعلیم اور کا مرکز رہا۔ چندر گوپتا کے پوتے اشوکا کے زمانہ میں بدھ مت نے یہاں قدم جمائے اور بدھ راہب یہاں آباد ہوئے۔ [[اشوکا]] کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اپنے باپ کے زمانہ میں وہ خود بطور ولیعہد یہاں رہتا تھا۔ ۱۸۴ ق م میں یونانیوں نے بکتریا سے [[گندھارا]] اور پنجاب پر دوبارہ حملہ کیا۔ اس وقت سے یہاں پر یونانی بادشاہ دیمیتریوس رہائش پذیر ہو گیا<ref name="Kausch 2001 300"/><ref>{{Cite web |url= http://www.livius.org/ta-td/taxila/bhir.html |title= Livius.org |accessdate=26 December 2008 }}</ref>۔