"کتاب یسعیاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
اس کتاب کے مصنف کا نام [[یسعیاہ ابن آموص]] ہے ۔ وہ [[یروشلم]] کے رہنے والے تھے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شاہی دربار کے آداب اور طور طریقوں سے واقف بھی تھے۔اپنے زمانے کے حالات اور واقعات سے بھی بخوبی آگاہ تھے۔ [[کتاب مقدس]] کے مطابق وہ نبی بھی تھے اور اُن کی نبوت کا زمانہ [[عزیاہ]]، [[یوتام]]، [[آخز]] اور [[حزقیاہ]] کے دور حکومت تک پھیلا ہوا تھا۔ یہ مدت تقریباً 740 [[قبل مسیح]] تا 681 قبل مسیح ہے۔ کچھ اور روایات سے پتہ چلتا ہے کہ اُنہیں [[منسہ]] کے زمانہ میں آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا گیا تھا۔اُن کا تعلق زیادہ تر [[یہوداہ]] کے علاقہ سے رہا، اُس کی تحریروں میں [[سامریہ]] کا نام بھی آیا ہے۔<br>
[[یسعیاہ]] نے اپنی زندگی میں [[یہودیوں]] کی شمالی حکومت کے زوال کا بھی مشاہدہ کیا ہے اور یہ بھی دیکھا ہے کہ کس طرح [[بنی اسرائیل]] کے 10 قبیلے نیست و نابود ہو گئے<br>
یسعیاہ نبی کی بہت سی پیشن گوئیاں اس حد تک درست ثابت ہوئی کہ بعض علماء یہ تک سوچنے لگ گئے کہ ان پیشن گوئیوں کو اُن حالات کے وقوع میں آنے کے بعد کتاب میں بطور پیشن گوئی درج کیا ہو گا۔ اگر یسعیاہ کی کتاب کا بغور مطالعہ کیا جائے تو اس کے طرز تحریر، محاوروں اور لسانی تراکیب سے معلوم ہو گا کہ یہ کتاب ایک ہی شخص کی تحریر ہے، کوئی پیشن گوئی بعد میں شامل نہیں کی گئی۔انجیل مقدس میں اس کتاب کی آخری پیش گوئیوں کا جب بھی ذکر آیا ہے اُنہیں یسعیاہ نبی سے ہی منسوب کیا گیا ہے۔(پڑھئیے کتاب یوحنا باب 12 آیت 38 تا 41 تک)<br>