"کل یگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

45 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
اضافہ مواد
(اضافہ مواد)
[[فائل:Kali.png|تصغیر|[[کالی (شیطانراکھشس)|کالی]]، جس سے کل یگ کا نام منسوب ہوا۔]]
'''کل یگ''' یا '''کالی یگ''' ([[دیوناگری]]: '''कलियुग''') [[ہندو نظام زماں]] میں آخری [[یگ]] ہے جسے [[مہایگ]] کا چوتھا حصہ مانا جاتا ہے۔ اِس یگ کا نام ایک دیوراکھشس [[کالی (شیطانراکھشس)|کالی]] کے نام سے منسوب ہے۔ کل یگ تین بڑے [[مہایگ]] یعنی [[ست یگ]]، [[تریتا یگ]] اور [[دواپر یگ]] کے بعد آخری بڑا دور ہے جسے کے اختتام پر ہندو دیومالائی عقائد کے مطابق نظام [[کائنات]] ختم ہوجائے گا۔ [[ہندو مذہبی دستاویزات]] کی رُو سے کل یگ میں کشیدگی، جھگڑے، فتنہ فساد، مذہبی شخصیات کی کمی، روحانیت کا فقدان اور لوگوں کی عمریں کم ہوں گی۔ علم [[فلکیات]] کے تنجیمی حساب سے کل یگ [[18 فروری]] 3102 قبل مسیح کی نصف شب کو ہوا۔
[[فائل:BHALKA-03.jpg|تصغیر|[[بھلکا]] کے مقام پر نصب کتبہ جہاں سے [[کرشن]] دنیاء سے رخصت ہوئے۔]]
 
== کل یگ کا آغاز ==
[[ہندو مذہبی دستاویزات]] کے مطابق جب [[کرشن]] نے دنیاء کو خیرباد کہا تو کل یگ کی ابتداء ہوئی۔ [[گجرات (بھارت)|گجرات]] کے ایک مقام [[بھلکا]] جو [[ویراوال]] میں واقع ہے، پر ایک کتبہ نصب کیا گیا ہے جہاں سے [[کرشن]] نے دنیاء کو الوداع کہا۔[[بھگوت پران]] کے مطابق [[کرشن]] نے جب دنیاء چھوڑی تو [[دواپر یگ]] انتہاء کو پہنچ چکا تھا اور کل یگ کا آغاز ہوا۔<ref>[[بھگوت پران]]: 1.18.6</ref><ref>[[وشنو پران]]: 5.38.8</ref><ref>[[برہما پران]]: 212.8</ref> [[سوریا سدھانت]] کے مطابق یہ واقعہ [[18 فروری]] 3102 قبل مسیح کی نصف شب کے بعد 02:27:30 پر رونما ہوا۔<ref>Matchett, Freda, ''"The Puranas"'', p 139 and Yano, Michio, ''"Calendar, astrology and astronomy"'' in </ref>
 
== موجودہ کل یگ کا زمانہ اور استخراج نظامِ کل یگ ==
* [[دواپر یگ]]
* [[مہایگ]]
* [[کالی (شیطانراکھشس)|راکھشس کالی]]
* [[ہندو مذہبی دستاویزات]]
* [[سوریا سدھانت]]