"سامراجیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

20 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
م (۔)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
ایک ملک کی سرحدوں سے باہر جاکے دوسرے ملک کے اختیارات پر دخل اندازی کرنے کے عمل کو '''سامراجیت''' کہا جاتا ہے۔ یہ دخل اندازی جغرافیائی ، سیاسی یا اقتصادی طور پر ہو سکتی ہے۔ کسی ملک یا کسی خطّے کو اپنے سیاسی یا مالیاتی اختیار میں لا کے وہاں کے باشندوں کو مختلف حقوق سے محروم کرنا اِس نظام کی سب سے ظاہری صورت ہے۔<br>
[[نو آبادیاتی نظام|نوآبادیات]] کے ذریعہ اپنے سامراج کو وسعت دینے والا یہ نظام، نامناسب اقتصادی، تہذیبی اور جغرافیائی مسائل پیدا کرتا ہے۔<br>
قدیم چینی سامراج اور [[سکندر اعظم|سکندر]] کے [[یونانی سامراج]] سے جدید امریکی سامراجیت تک اس کی بے شمار مثالیں ہیں۔ انیسویں صدی کے نصفِ اوّل سے بیسویں صدی کے نصفِ اوّل تک کا زمانہ [[زمانۂ سامراجیت]] کے نام سے معروف ہے۔ [[برطانیہ]]، [[فرانس]]، [[اطالیہ]]، [[جاپان]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] وغیرہ جیسے ممالک نے اس زمانے میں عالمی پیمانے پر [[نو آبادیاتی نظام|نوآبادیات]] قائم کیں۔