"لیو ٹالسٹائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 18:
 
==حالاتِ زندگی==
لیوٹا لسٹائی [[9 ستمبر]] [[1828ء]] کو [[روس]] کی ریاست تُلّاTulaتُلّا میں یسنایا Yasnaya کے جاگیردار کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین بچپن میں ہی انتقال کر گئے لہٰذا وہ اور اُن کے بہن بھائی مختلف رشتہ داروں کے ہاں پرورش پاتے رہے۔بچپن میں [[فرانسیسی]] اور [[جرمن]] استادوں سے تعلیم حاصل کی، سولہ سال کی عمر میں اس نے [[کازان]] یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا لیکن اُن کے اساتذہ انہیں نالائق طالب علم خیال کرتے تھے، ساتھی طلٍبا اور اساتذہ کے منفی رویے کے باعث انہوں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر آبائی قصبے یسنایا لوٹ آئے۔ کئی سال تک [[ماسکو]] اور [[سینٹ پیٹرزبرگ]] میں لوگوں کی سماجی زندگی کا مطالعہ اورکسانوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے بناتے رہے ۔[[1851ء]] میں فوج میں شامل ہوکر ترکو ں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا لیکن جلد ہی وہ فوجی زندگی سے اکتا گئے اور [[سینٹ پیٹرزبرگ]] آگئے۔ آپ نے پہلا [[ناول]] [[1856ء]] میں "بچپن" کے نام سے لکھا لیکن آپ کی شہرت اس وقت پھیلی جب اس نے جنگ کی ہولناکیوں کے بارے میں سیواتوپول کی کہانیاں لکھیں ۔ پھر مغربی یورپ کی طویل سیاحت کی ، بعد میں اپنی جاگیر پر واپس آئے کسانوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہو گئے ۔ اس دوران اس نے اپنا زندہ جاوید [[امن اور جنگ]] اور [[اینا کرینینا]] لکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
 
[[1876ء]] کے بعد سے روسی کلیساکے جمود زدہ نظریات کے خلاف خیالات آپ کے ذہن میں چھائے رہے اور آپ نے [[مسیحیت]] کی [[نشاۃ ثانیہ]] کا اپنا نظر یہ وضع کیا اور انسانی محبت ، سکون اور اطمینان قلب اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا ، ساتھ ہی ایک اعتراف کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں اپنے نظریات کو پیش کیا اور ذاتی ملکیت کے تصور کو رد کیا، انسان سے انسان کے جبرو استحصال کی شدت سے مذمت کی ۔ وہ زبان اور قلم سے جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگے ۔ آپ کے انقلابی خیالات [[روس]] سے باہر بھی مقبول ہونے لگے لوگوں پر آپ کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہ روس کی حکومت کو آپ کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ آپ اپنے نظریات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان کے افراد اس کے مخالف تھے، لہٰذا دل گرفتہ ہو کر گھر چھوڑ دیا اور اپنے حصے کی ساری جاگیر اور دولت کسانوں اور مزدورں میں تقسیم کر دی، زندگی کے آخری لمحوں تک تن کے دو کپڑوں کے علاوہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ آخر کار [[20 نومبر]] [[1910ء]] کو ایک اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کسمپرسی کی حالت میں وفات پاگئے۔ شاعر مشرق [[علامہ اقبال]] کہتے تھے کہ عیسائیمسیحی دنیا میں پاکیزہ زندگی، روحانیت، ترک و تجرید، درویشی و ایثار کے اعتبار سےآپ جیسی مثال مشکل سے ملے گی ۔
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
{{روسی ادب|state=expanded}}
 
{{Commonscat|Leo Tolstoy}}
 
[[زمرہ:مخالفین قوم پرستی]]