"انگریزی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
سطر 8:
دنیا بھر میں تقریباًً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی مادری زبان انگریزی ہے جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان ہے۔[[پاکستان]]،[[انڈیا]] اور [[بنگلہ دیش]] میں زبان آہستہ آہستہ وسعت پکڑ رہی ہے۔
 
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ [[1945ء ]] میں [[اقوام متحدہ]] کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔
 
انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]]، [[کینیڈا]]، [[آسٹریلیا]]، [[نیوزی لینڈ]] سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج [[برطانیہ]] یا [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں [[پاکستان]]، [[گھانا]]، [[بھارت]]، [[نائجیریا]]، [[جنوبی افریقا]]، [[کینیا]]، [[یوگنڈا|یوگینڈا]] اور [[فلپائن]] بھی شامل ہیں۔