"کلیسیائے انگلستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
سطر 19:
}}
 
'''کلیسیائے انگلستان'''، ([[انگریزی زبان|انگریزی]] :Church Of England) [[انگریز]] مسیحیوں کا موجودہ مذہبی نظام ہے۔ انگریزی کلیسیا بھی پہلے [[پاپائیت|پاپائے روم]] کے ساتھ ملحق تھا۔ لیکن اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ مسیحی مذہب [[انگلستان]] میں رومن حکومت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے 597ء میں مقدس [[سینٹ آگسٹائن|آگسٹائن]] نے انگریزوں کو مسیح مذہب سے روشناس کرایا۔ اور [[کینٹر بری]] ’’کینٹ‘‘ کو اپنا مرکز بنایا۔ اوائل میں مقدس آگسٹین کی جماعت بھی کلیسائے روم کا ایک جزو تھی۔ لیکن صحیح معنوں میں انگریزی چرچ [[نارمن]] فتح کے بعد یورپ کے انتظامی اقتدار کے تحت آیا۔ تاہم یہ جماعت مکمل طور پر کسی وقت بھی پوپ کے ماتحت نہ آئی اور اس کا نام کیتھولک چرچ آف انگلینڈ ہی رہا۔
 
[[پروٹسٹنٹ]] اصلاحات کے دوران [[ہنری ہشتم]] نے پوپ کے جوئے کو مکمل طور پر اتار پھینکا اور شاہ انگلستان امیر جماعت و محافظ دین قرار پایا۔ یہ جماعت اب حسب ضابطہ انگلستان کی شاہی مذہبی جماعت ہے اور ملک کا ایک اہم محکمہ بنی ہوئی ہے۔ اس جماعت کے [[اسقف]] یعنی لاٹ [[پادری]] اپنے عہدے کی بنا پر برطانوی پارلیمنٹ کے دارالامراء کے ممبر ہوتے ہیں اور قانون سازی کے موقع پر مزاحم ہوسکتے ہیں۔ [[اڈورڈ ہشتم]] کی تخت سے دستبرداری میں اسی طبقے کا ہاتھ تھا۔
 
سولہویں صدی عیسوی میں مذہبی آزادی کا اصول تسلیم کر لیا گیا اور ہر مذہب و ملت کے لوگ انگلستان میں بلا خوف و خطر زندگی بسر کرنے لگے۔ مگر انگلستان کے دو تہائی نوزائیدہ بچے چرچ آف انگلینڈ ہی کے گرجوں میں جاکر ’’بپتسمہ‘‘ لیتے ہیں۔
 
کینٹر بری کا صدر اسقف کال نظام کا سردار ہے۔ اس کے انتظامیہ عہدے کا نام پرائمیٹ ہے۔ اس کے ماتحت انگلینڈ ، [[ویلز]] اور [[جمہوریہ آئرستان|آئرلینڈ]] ہے۔ ہر صوبے کا علاحدہ علاحدہ سالانہ کنونشن یا جلسہ ہوتا ہے۔ اس میں عقیدے کے مطابق تمام امور فیصلہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کلیسیا اسمبلی ہے ، جس میں پادریوں کے علاوہ دیگر ارکان بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ صرف انتظامی امور کے لیے منعقد ہوتی ہے۔ اس اسمبلی کے وضع کردہ قوانین پارلیمنٹ میں جاتے ہیں۔، جو ان کو رد کر سکتی ہے۔ لیکن ان میں ترمیم نہیں کر سکتی اور اگر منظور کرے تو شاہی مہر لگ کر دیگر قوانین کی طرح نافذ العمل ہوتے ہیں۔
سطر 29:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:عالمی مجلس برائے کلیسیا کے اراکین]]
[[زمرہ:کلیسیائے انگلستان]]