"مینار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م صفائی
سطر 1:
[[تصویر:Egypt.Aswan.Mosque.02.jpg|thumb|180px|[[مصر]] میں واقع [[اسون مسجد]] کے مینار]]
'''مینار''' اسلامی طرز تعمیر میں [[مسجد]] کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ مینار عام طور پر اونچے تقسیم شدہ لمبوترے [[تاج]] کی طرح تعمیر کیا جاتا ہے جو بغیر کسی سہارے کے ملحقہ [[عمارت]] سے اونچا ہوتا ہے۔

== مقصد ==
مینار عام طور پر [[اسلامی معاشرہ|اسلامی معاشرے]] میں مسجد کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے جو اسلامی معاشرے یا آبادی کو ظاہر کرتا ہے۔ مسجد کے ساتھ مینار کی تعمیر دراصل اس سوچ کے تحت شروع کی گئی تھی کہ بلند مقام سے لوگوں کو [[نماز]] کے لیے [[اذان]] کے ذریعے بلایا جا سکے۔ نماز کے اوقات کے مطابق دن میں پانچ بار منادی کو اذان کہا جاتا ہے۔ یہ اوقات [[فجر]] (سورج طلوع ہونے سے پہلے)، [[ظہر]] (دوپہر کے وقت)، [[عصر (نماز)|عصر]] (سہ پہر)، [[نماز مغرب|مغرب]] (سورج غروب ہونے کے فوراً بعد) اور [[عشاء]] (رات کے پہلے پہر) کے ہیں۔ جدید دور میں مینار پر سے منادی کرنے کا رواج ختم ہو چکا ہے، اب یہی کام جائے نماز سے سپیکر یا [[صوتی آلات]] کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ مینار اب بھی تعمیر ہوتے ہیں مگر وہ مسجد اور [[اسلامی طرز تعمیر]] کو ظاہر کرتے ہیں۔

کئی جگہوں پر مینار مسجد کے مرکزی حصے میں ہوا کی آمدورفت کی سہولت کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں، عموماً مسجدوں میں بلند مینار کے ساتھ ساتھ گول مینارے بھی تعمیر کیے جاتے ہیں جو گرم ہوا کو سمونے اور پھر باہر نکالنے کے کام آتے ہیں، مسجد کی خوبصورتی اور اسلامی طرز تعمیر کو اجاگر کرتے ہیں۔

== تاریخ ==
اسلامی تاریخ میں جو مساجد اوائل میں تعمیر کی گئی تھیں ان میں مینار کا تذکرہ کہیں بھی نہیں ملتا۔ اذان یا نماز کے لیے منادی کے لیے بلند مقام کا استعمال ہوتا تھا، اوائل میں [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم]] کے گھر کی چھت اور پھر [[مسجد نبوی]] کی دیوار۔ [[نبی کریم {{درود}}]] کی وفات کے 80 سال بعد پہلا مینار تعمیر کیا گیا، جس کا مقصد بلند مقام سے اذان یا نماز کے لیے منادی کرنا تھا۔

دنیا کا سب سے بلند مینار [[دار البیضاء|کاسا بلانکا]] [[مراکش]] میں [[حسن 2 مسجد]] میں واقع ہے جس کی بلندی 210 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] ہے۔ اس کے علاوہ اینٹ سے تعمیر شدہ دنیا کا سب سے بلند مینار [[بھارت]] میں واقع [[قطب مینار]] ہے۔ [[ایران]] کے شہر [[تہران]] میں ابھی دو مینار جن کی بلندی 230 میٹر ہے زیر تعمیر ہیں۔

تاریخ سے واضح ہوتا ہے کہ چند قدیم مساجد جیسے [[دمشق]] کی عظیم مسجد میں تعمیر شدہ مینار جہازوں، قافلوں اور بیڑوں کے لیے راستہ دکھانے کے کام کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔

== مینار کے حصے (طرز تعمیر) ==