"مشہور (اصطلاح حدیث)" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
صفائی
م (صفائی)
{{علم مصطلح الحدیث}}
[[علم حدیث]] میں '''مشہور''' سے مراد وہ [[حدیث]] ہے جس کے [[دریائے راوی|راوی]] ہر طبقے میں کم از کم تین ہوں اور اس میں [[متواتر (حدیث)|متواتر]] کی تمام شرائط جمع ہوں۔ اس [[خبر]] کی شہرت کے سبب اسے مشہور کہتے ہیں۔
==مشہور عام==
مشہور عام یا غیر اصطلاحی مشہور حدیث ہے، جو عوام میں یا خواص کے کسی طبقے میں،مشہور ہو، لیکن اس کا اصطلاحی مشہور سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ غیر اصطلاحی مشہور حدیث کی سند ایک بھی ہو سکتی ہے یا زیادہ بھی ہوسکتی ہیں یہ بلاسند بھی ہو سکتی ہے۔ اسے خبر بھی کہتے ہیں۔
علماء کے نزدیک حدیث مشہور وہ ہے جس کے راوی پہلے طبقہ (یعنی طبقۂ صحابہؓ) میں حدِتواتر کونہ پہنچے ہوں؛ لیکن دوسرے اور تیسرے طبقے (تابعین اور تبع تابعین) میں اسے اتنے راویوں نے روایت کیا ہو کہ ان کا جھوٹ پر اکٹھا ہونا عادتًا محال ہو، یہ تین طبقے (قرون ثلاثہ) اِن طبقوں میں سے دوکے ہاں اسے تواتر کی سی شہرت حاصل ہوگئی؛ سوحدیثِ مشہور ان حضرات کے ہاں خبرِواحد سے کچھ اوپر ہے اسے یہ خبرِواحد نہیں کہتے، علماء اصول خبرِ واحد سے قرآن کریم کے کسی عام حکم کوخاص نہیں کرتے؛ لیکن حدیث مشہور سے ان کے ہاں عام کی تخصیص جائز ہے، محدثین کے ہاں حدیث مشہور بھی خبرواحد کی ہی ایک قسم ہے۔
 
 
== حوالہ جات ==
43,445

ترامیم