"کوسووہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
صفائی
سطر 57:
}}
 
'''کوسووہ''' (انگریزی: Kosovo) (البانوی: Kosova یا Kosovë) (سربین: Косово и Метохија) [[اقوام متحدہ]] کے زیر انتظام جنوبی [[سربیا]] کا علاقہ ہے، اور اس کو [[یورپ]] کے نیم خود مختار علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اردو کی تاریخی کتب میں اس کا نام '''قوصوہ''' اور '''قوصووہ''' بھی ملتا ہے <ref>اطلس فتوحات اسلامیہ، دارالسلام پبلیکیشنز، ریاض، سعودی عرب</ref> عملی طور پر علاقہ پر سربیا کی حکومت نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے اقوام متحدہ کا متعین مشن مقامی نمائندوں کی مدد سے چلاتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ دفاعی معاملات [[نیٹو]] کی زیر نگرانی کوسووہ فورسز (KFOR) کی ذمہ داری ہیں۔
 
علاقہ کی سرحدیں [[مونٹینیگرو]]، [[البانیا|البانیہ]] اور [[مقدونیہ]] سے ملتی ہیں۔ آبادی بیس لاکھ سے کچھ زائد ہے، جن میں زیادہ تر البانوی نزاد ہیں۔ انکے علاوہ دیگر قابل ذکر آبادکاروں میں سرب، ترک، بوسینیائی اور رومانیہ کے لوگ شامل ہیں۔ [[پریسٹینہ]] ([[پریسٹینہ|Pristina]]) سب سے بڑا شہر اور صدرمقام ہے۔