"استوپا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:General View of Shingardar Stupa - From Eastern Side.JPG|تصغیر|شنگردر اسٹوپا، وادی سوات۔]]
 
'''اسٹوپا''' [[سنسکرت زبان]] کا لفظ ہے۔ یہ ایک ایسا گنبد نما خانقاہی مقام ہوتا ہے جس میں [[بدھ مت]] کے پیشوا کی راکھ رکھی جاتی تھی۔ بدھ مت میں اسٹوپا کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کی زیارت کے لیے دور دور سے لوگ سفر کر کے آتے ہیں۔ بدھ مت کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ اس اسٹوپا میں بدھ مت کے عروج کے دور میں بدھ مت کے پیشوا "[[گوتم بدھ]]" یا اس کے شاگردوں یا شاگردوں کے شاگردوں کی راکھ دفنا دی جاتی تھی جب وہ مر جاتے تھے۔ ہندوستان اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں یہ سٹوپے بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ایک چینی سیاح [[فاہیان]] جب [[خیبر پختونخوا]] کے [[ضلع سوات]] میں 400 ق م میں آیا تھا تو لکھا کہ سوات میں 1400 بدھ مت کی خانقاہیں ہیں۔ جبکہ [[ہیونگہیون سانگ]] جب اس کے کئی سال بعد کوہ ہندوکش کو پار کر کے سوات آیا تو لکھا کہ بدھ مت یہاں زوال پزیر ہے اور اب صرف 700 کے لگ بھگ سٹوپے اور خانقاہیں باقی ہیں۔ یہاں 18000 [[بھکشو]] ہر وقت بدھ مت کے رسومات کی ادائیگی میں مصروف رہتے تھے۔ سوات میں اب صرف 46 اسٹوپے موجود ہیں جن پر اٹلی کے ماہرین آثار قدیمہ تحقیقات کر رہے ہیں۔