"مسلم بن الحجاج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 26:
}}
 
'''مسلم بن حجاج''' جو امام مسلم کے نام سے معروف ہیں، محدثین کرام میں جو بلند پایہ رکھتے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں۔ علمائے اسلام کا اگرچہ فیصلہ ہے کہ [[قرآن|قرآن مجید]] کے بعد پہلا مرتبہ [[صحیح بخاری]] شریف کا ہے اور پھر [[صحیح مسلم|صحیح مسلم شریف]] کا ، جس سے [[صحیح مسلم]] کے جامع حضرت [[امام مسلم]] کی عظمت کا کافی اندازا ہو جاتا ہے لیکن بعض علما کا خیال یہ بھی ہے کہ [[صحیح مسلم]] شریف کا درجہ اگر [[صحیح بخاری]] شریف سے بلند نہیں تو مساوی ضرور ہے کیونکہ [[صحیح مسلم]] شریف کی [[حدیث|احادیث]] کافی تحقیقات کے بعد جمع کی گئی ہیں اور بعض اعتبارات سے تحقیقات میں حضرت [[امام مسلم]] رحمتہ اللہ علیہ کا درجہ [[امام بخاری]] سے بڑھا ہوا ہے۔
بہر نوع حضرت [[امام مسلم]] کا پایہ محدثین کرام میں اس قدر بلند ہے کہ اس درجہ پر [[امام بخاری]] کے سوا کوئی دوسرا [[محدث]] نہیں پہنچا اور ان کی کتاب [[صحیح مسلم]] شریف اس قدر بلند پایہ کتاب ہے کہ [[صحیح بخاری]] کے سوا کوئی کتاب اس کے سامنے نہیں رکھی جا سکتی۔
 
== خاندان اور سلسلہ نسب ، پیدائش اور وفات ==
حضرت [[امام مسلم]] کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری بن دردین تھا۔ ابولحسین آپ کی کنیت تھی اور [[عساکر الدین]] لقب تھا۔ قبیلہ بنو قشیر سے آپ تعلق رکھتے تھے جو عرب کا ایک مشہور خاندان تھا اور [[خراسان]] کا مشہور شہر [[نیشاپور]] آپ کا وطن تھا۔ حضرت امام مسلم [[203ھ]] یا [[206ھ]] میں باختلاف اقوال پیدا ہوئے لیکن اکثر [[علما]] اور [[مؤرخین]] کی تحقیق یہ ہے کہ آپ کا سنہ ولادت [[206ھ]] زیادہ معتبر ہے۔ حضرت [[امام نووی]] شارح [[صحیح مسلم]] لکھتے ہیں کہ حضرت [[امام مسلم]] [[206ھ]] میں پیدا ہوئے، 55 سال کی عمر پائی اور 24 رجب [[261ھ]] کو اتوار کے دن شام کے وقت وفات پائی اور [[نیشاپور]] میں دفن ہوئے۔
 
== تعلیم و تربیت ==