"من لی مارتی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 42:
مارتی کا سیاسی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ جامعۂ زیورخ کی انجمن طلبا ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس آف دی یونیورسٹی آف زیورخ (Association of Students of the University of Zurich - VSUZH) سے وابستہ ہو گئی۔ [[2002ء]] سے لے کر [[2015ء]] تک وہ [[سویٹزرلینڈ کی سماجی جمہوری پارٹی]] (مختصرًا ایس پی) کو ضلع 4 اور ضلع 5 میں نمائندگی دیتی آئی ہے۔ یہ نمائندگی وہ زیورخ شہری پارلیمنٹ (''گیمیئندیرات'' - ''Gemeinderat'') میں کرتی آئی ہے۔ وہ زیورخ فلم فاؤنڈیشن کے لیے بھی کام کر چکی ہے۔ صلاح ومشاورت کے معاملے میں وہ ایس پی کے ارکان کے لیے مشیرہ رہ چکی ہے۔ [[2000ء]] سے لے کر [[2004ء]] تک وہ زیورخ کے کینٹن میں پارٹی کی معتمد رہ چکی ہے، جہاں وہ کینٹنی انتخابی مہمات کی ذمے داری تفویض کی گئی تھی۔ [[2008ء]] سے لے کر [[2010ء]] تک وہ وی پی او ڈی کی مرکزی معتمد کے طور پر مہمات چلاتی رہی۔ [[2011ء]] میں آندری اسپریخر کے ساتھ مل کر ایس پی کے قومی انتخابی مہم کو ترتیب دیا۔ [[2009ء]] سے [[2015ء]] تک وہ ایس پی گروپ کی صدارت کرتی رہی اور انٹرگروپ کمیشن (آئی ایف سی) کی بھی صدرنشین رہی۔من لی مارتی مقامی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی رکن ہے۔ [[سویس وفاقی انتخابات، 2015ء|2015ء کے قومی قونصل انتخابات]] کے دوران اسے ایس پی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جہاں وہ کمیشن برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت (ڈبلیو بی کے) کی رکن ہے۔<ref name="linmimarti-übermich"/>
 
== ذاتی زندگی ==
من لی مارتی کی پیدائش [[برن]] میں ہوئی تھی۔ اس کی ماں ایک چینی پناہ گزیں تھی جب کہ اس کا باپ ایک سویس شہری تھا۔ وہ وولٹین میں پرورش پائی۔ [[1995ء]] میں وہ [[زیورخ]] چلی گئی۔ یہاں پر وہ اپنی تعلیم پوری کی۔ اس نے اپنا مطالعہ [[عمرانیات]]، [[صحافت]]، [[سماج|سماجی]] اور [[معاشی تاریخ]] میں مکمل کیا۔ اس نے اپنا تعلیمی سفر [[جامعہ زیورخ]] سے [[2002ء]] میں مکمل کیا۔ [[2004ء]] میں وہ ایک مصنوعات سازی کی کمپنی شروع کی جس کا اپنی ملک کی زبان و تہذیب کی روشنی میں نام "Das Kollektiv für audiovisuelle Werke GmbH" رکھا۔ [[2012ء]] سے [[2015ء]] تک وہ ''Kampagnenforum'' نامی سویس ادارے کی سینیر مشیرہ کے طور پر کام کرتی رہی جو ایک مواصلاتی ایجنسی ہے۔ مفت اخبار ''[[20 منٹین]]'' (20 منٹ) کی کالم نگار کے طور پر مارتی ایک عوامی شخصیت کے طور پر ابھری۔ [[2014ء]] کے اختتام سے وہ ہفت روزہ اخبار ''[[پی ایس ڈائی لینکے زیورخر خیتونگ|پی ایس]]'' (P.S. Die linke Zürcher Zeitung - P. S.) کی مدیرۂ اعلٰی رہی ہے جو زیورخ سے چھپ کر نکلتا ہے۔ مارتی کی شادی سویس سیاست دان [[بلتھسر گلاتلی]] سے ہوئی ہے اور وہ [[ویپکینگین|زیورخ-ویپکینگین]] میں رہتی ہے۔<ref name="balthasarglattli-lebenslauf">{{cite web|url=https://www.balthasar-glaettli.ch/about/lebenslauf/|publisher=balthasar-glaettli.ch|title=Lebenslauf Balthasar Glättli|language=German|date=|accessdate=2016-06-03}}</ref><ref name="tagi-20151020">{{cite news|last1=Hohler|first1=Stefan|title=Ein Polit-Ehepaar im Nationalrat|url=https://www.tagesanzeiger.ch/wahlen/standard/ein-rotgruenes-nationalratspaar/story/18423738|accessdate=2017-10-28|work=Tages Anzeiger|date=2015-10-20}}</ref>
 
==حوالہ جات==