"سعد بن معاذ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:سال پیدائش نامعلوم
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''سعد بن معاذ''' قبیلہ اشہل کے سردار اور معزز صحابی تھے۔
 
== نام ونسب ==
سعد نام،ابو عمر وکنیت،سید الاوس لقب، قبیلہ عبدالاشہل سے ہیں سلسلہ نسب یہ ہے ،سعد بن معاذ بن نعمان بن امرؤ القیس بن زید بن عبدالاشہل بن حشم بن حارث بن خزرج بن بنت (عمرو) بن مالک بن اوس، والدہ کا نام کبشہ بنت رافع تھا، جو [[ابوسعید خدری|ابو سعید خدری]] کی چچا زاد بہن تھیں، قبیلۂ اشہل ،قبائل اوس میں شریف ترین قبیلہ تھا، اور سیادت عامہ اس میں وراثت چلی آتی تھی۔والد نے ایام جاہلیت ہی میں وفات پائی،والدہ موجود تھیں ہجرت سے قبل ایمان لائیں اورسعد کے انتقال کے بعد بہت دنوں تک زندہ رہیں۔
سطر 22 ⟵ 21:
وہ خود کہتے ہیں کہ یوں تو میں ایک معمولی آدمی ہوں؛ لیکن تین چیزوں میں جس رتبہ تک پہنچنا چاہیے پہنچ چکا ہوں ،پہلی بات یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے جو حدیث سنتا ہوں اس کے منجانب اللہ ہونے کا یقین رکھتا ہوں،دوسرے نماز میں کسی طرف خیال نہیں کرتا، تیسرے جنازہ کے ساتھ رہتا ہوں تو منکر نکیر کے سوال کی فکر دامن گیر رہتی ہے۔سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ یہ خصلتیں پیغمبروں میں ہوتی ہیں۔
آنحضرتﷺکو ان کے اعمال پر جو اعتماد تھا وہ اس حدیث سے معلوم ہوسکتا ہے جس میں مردہ کو قبر کے دبانے کا ذکر آیا ہے،اس کا ایک فقرہ یہ بھی ہے کہ اگر قبر کی تنگی سے کوئی نجات پاسکتا تو سعد بن معاذ نجات پاتے۔<ref>مسنداحمد عن عائشہ</ref>
ایک مرتبہ کسی نے آنحضرتﷺ کے پاس حریر کا جبہ بھیجا تھا،صحابہ اس کو چھوتے اور اس کی نرمی پر تعجب کرتے تھے،آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ تم کو اس کی نرمی پر تعجب ہے ،حالانکہ جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے بھی زیادہ نرم ہیں۔<ref>بخاری:1/536</ref><ref> اسد الغابہ جلد 1 صفحہ912 حصہ چہارم،مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
{{صحابہ}}
[[زمرہ:620ء کی دہائی کی وفیات]]
[[زمرہ:نو مسلمین]]