"نسخہ اسکندریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا مضمون
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''نسخہ اسکندریہ'''، یہ قلمی نسخہ [[یونانی بائبل]] کے نسخوں میں سب سے زیادہ معروف نسخہ ہے۔ یہ [[اسکندریہ]] میں نہیں لکھا گیا تھا۔ گو یہ نسخہ اسکندریہ کہلاتا ہے۔ اس کے نام کی وجہ یہ ہے کہ یہ نسخہ اسکندریہ کے [[بطریق]] [[سائرل لوکرس]] (1602ء تا 1621ء) کے [[کتب خانہ]] میں تھا جسجسے نے 1625ءبعد میں اسسترہویں کوصدی میں [[چارلس اول شاہ انگلستان]] کی نذر کردیا۔ اس کے آخری میں عربی زبان میں ایک نوٹ لکھا ہے ”کہتے ہیں کہ یہ کتاب شہید خاتون تھیکہ کے ہاتھ کی ہوئی ہے۔“<ref name="برکت اللہ">کتاب: صحتِ کتب مُقدسہ، مصنف: قسیس معظم آرچڈیکن علامہ برکت اللہ صاحب</ref>
 
یہ نسخہ پتلے چمڑے پر لکھا ہوا ہے اور ساڑھے بارہ سے ساڑھے دس انچ کا ہے۔ اس کے 773 اوراق ہیں۔ ہر صفحہ پر دو قطاریں ہیں۔ متن جلی کلاں حروف میں لکھا ہوا ہے۔ اس میں [[عہد نامہ جدید|عہدِ جدید]] کی کُتب میں سے متی باب 25 آیت 6 تک ورق نہیں ہیں نیز یوحنا باب 6 آیت 50 تا باب 8 آیت 52 اور 2 کرنتھیوں باب 4 آیت 13 تا باب 12 آیت 6 کے اوراق اب اس میں موجود نہیں رہے۔<ref name="برکت اللہ"/>