"بارامانیاس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
{{حوالہ دیں|}}
{{یتیم|}}
'''بارامانیاس''' (انگریزی: Parmenides یونانی: Παρμενίδης ) قبل سقراطی فلسفیوں میں ایک اہم ترین نام ہے جس کی فکر کی اہمیت کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے مابعدالطبیعات کا بانی کہا جاتا ہے اور اس کے نظریات افلاطون اور سقراط سمیت بعد کے تقریباً تمام فلسفیوں کے ہاں موجود ہیں یہانتک کہ ہیگل نے جا بجا اس کی فکر سے استفادہ ہے اور ہیگلیائی جدلیات کا آغاز بھی پارمینڈیس کے نظریہ وجود سے ہوتا ہے۔
 
==بارامانیاس کا عہد==
تاریخِ فلسفہ میں اکثر پارمینڈیس کو ہیراقلاطیس سے قبل کا فلسفی سمجھا جاتا ہے مگر ایک تازہ پروفیسر سٹیس نے اپنی کتاب " فلسفہ یونان کی تنقیدی تاریخ " میں تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ ہیراقلاطیس کا دور پہلے ہے۔ اس تحقیق میں وہ پارمینڈیس کی کتب سے حوالے دیتے ہیں جہاں اس نے ہیراقلاطیس کا نام لے کر اس کے نظریات کا رد کیا ہے۔ مکالمات افلاطون میں ایک مکالمہ پارمینڈیس نام کا بھی ہے۔ ایتھنز کا یہ سفر ہمارے فلسفی نے اپنے بڑھاپے میں کیا تھا ۔