"علی ہجویری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 23:
 
== نام ونسب ==
آپ کا پورا نام شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری ہے۔ کنیت ابو الحسن لیکن عوام و خواص سب میں "گنج بخش" یا "داتا گنج بخش" (خزانے بخشنے والا) کے لقب سے مشہور ہیں۔ آپ 400 ہجری میں غزنی شہر سے متصل ایک بستی ہجویر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد بزرگوار کا اسم گرامی سید عثمان جلابی ہجویری ہے۔ جلاب بھی غزنی سے متصل ایک دوسری بستی کا نام ہے جہاں سید عثمان رہتے تھے۔ علی ہجویری ، حضرت زید کے واسطے سے امام حسینحسن کی اولاد سے ہیں۔<ref>خزینۃ الاصفیاء233علامہ غلام سرور لاہور،سفینۃ الاولیاء146،کشف المحجوب مقدمہ 1</ref>
== اساتذہ ==
آپ کے اساتذہ میں شیخ ابو العباس اشقاقی ، شیخ ابو جعفر محمد بن المصباح الصید لانی ، شیخ ابو القاسم عبدالکریم بن ہوازن القشیری ، شیخ ابوالقاسم بن علی بن عبداللہ الگرگانی ، ابو عبداللہ محمد بن علی المعروف داستانی بسطامی ، ابو سعید فضل اللہ بن محمد مہینی اور ابو احمد مظفر بن احمد بن حمدان کے نام ملتے ہیں۔