"فرض عین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 7:
فرض کفایہ وہ ہے جس کا کرنا ہر ایک پر ضروری اور واجب ہے لیکن بعض لوگوں کے ادا کرلینے سے سب کی طرف سے ادا ہو جائے گا اور اگر کوئی بھی ادا نہ کرے تو سب گنا ہگار ہوں گے جیسے نماز جنازہ وغیرہ۔<ref>جنتی زیور، عبدالمصطفٰی اعظمی،صفحہ 209 ناشر مکتبۃ المدینہ کراچی</ref>
=== اسلام میں مشہور فرض عین ===
کلمہ شہادت کا دل و زبان سے اقرار، رات دن میں پانچ وقت کی نمازیں، زکوٰۃ، حج، ایما، نماز، روزہ اور طہارت کے احکام کا بقدر ضرورت علم، ماں، باپ، استاد، علماء، بادشاہ اور سید کی حق باتوں میں فرمانبرداری اور ادب، ماں، باپ، بیوی اور چھوٹی عمر کی اولاد کا نفقہ، تمام گناہوں سے توبہ، [[محمد {{درود}}|آنحضرت]] صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نسب چار پشتوں تک یاد رکھنا اور وہ اس طرح ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدالمناف، مرد اور عورت کے لئے ستر عورت، عورت کا بلا اجازت خاوند و بلا پردہ شرعی گھر سے باہر نہ جانا اور خاوند کا بیوی کو غیر شرعی موقع میں جانے سے روکنا (چند مواقع ایسے ہیں جن میں خاوند کی اجازت کے بغیر جانا جائز ہے )، چاروں مذاہب اہل سنًت و جماعت حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی کو برحق جاننا، رمضان کے ہر روزہ اور حج و زکوٰۃ کی نیت( نیت کے بغیر کوئی عمل صحیح نہیں ہوتا)، اخلاص عمل و ترکِ ریا، موت کے خوف کے وقت کھانا پینا، جب کافر غلبہ کریں تو ان سے جہاد کرنا، کسب حلال، نماز کے اٹھارہ فرض ہیں، وضو میں چار، تیمّم میں تین، غسل میں تین، بقدر جوازِ نماز قرآن یاد کرنا، نصِ قرآن و حدیث و قیاس ائمہ و اجماع امت پر عمل کرنا، نماز میں یا خارج نماز جب قرآن مجید پڑھا جائے اس کو سننا، فرض نمازوں، نماز جنازہ، سجدہ، تلاوت اور اللہ کی کتابوں کو چھونے کے لئے وضو کرنا، جب غسل فرض ہو غسل کرنا، پیشاب یا پاخانہ کا مقام ایک درم سے زیادہ ملوث ہو جائے تو [[استنجا]] کرنا، زنا کا خوف ہو تو نکاح کرنا، عورت کا خاوند کا حکم ماننا، خاوند کے مال میں خیانت و نقصان نہ کرنا، آگ میں جلنے والے یا ڈوبنے والے یا درندے کی زد والے یا مصیبت زدہ یعنی دیوار کے نیچے دبے ہوئے کو بچانا، بادشاہوں کے لئے عدل کرنا اور علماء عاجزین، مسکین اور غازیوں کو نفقہ دینا، اللہ تعالیٰ کا نام سننے پر جل جلالہ کہنا، عمر میں ایک دفعہ درود شریف پڑھنا، قدرت ہوتے ہوئے اللہ و رسول کی گستاخی سے روکنا قدرت ہے تو ہاتھ سے روکے ورنہ زبان سے روکے اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو دل سے برا جانے، زخم وغیرہ سے خون وغیرہ روکنے کے لئے پٹی باندھنا یا قطرہ پیشاب و ندی وغیرہ جاری رہنے سے روکنی کے لئے روئی رکھنا کہ نماز صحیح حالت میں ہو، بقدر ضرورت علمِ فقہ کا پڑھنا۔
 
== فرض کفایہ ==
فرض کفایہ وہ ہے کہ بعض کے ادا کرنے سے باقی دوسروں کے ذمہ سے بھی اتر جائے گا لیکن اگر کوئی بھی ادا نہ کرے تو سب [[گناہگار]] ہوں گے جیسے [[نماز جنازہ]]۔ <br />