"ہیموگلوبن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 24:
}}
'''ہیموگلوبن''' کو انگریزی میں hemoglobin یا haemoglobin کہا جاتا ہے جو haemo اور globin کا مرکب لفظ ہے۔ hemo اصل میں heme سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو لوہا ([[Fe]]) رکھنے والا ایک [[سالمہ]] (مولیکیول) ہے جس کا تعلق [[خون]] کی رنگت سے ہوتا ہے اور یہی سالمہ دوسرے سالمے یعنی globin کے ساتھ ملکر haemoglobin کا سالمہ تیار کرتا ہے جس کے ذریعہ سے جسم میں [[آکسیجن]] کی نقل وحمل کا فعل انجام پاتا ہے۔ globin ایک لحمیہ (پروٹین) ہوتا ہے جس کی شکل گول ہوتی ہے۔ (فبرن (fibrin) بھی پروٹین ہوتا ہے لیکن اس کی شکل لمبوتری ہوتی ہے۔)<br>
ہیموگلوبن ایک بہت بڑا مولیکول ہوتا ہے جسجو پانی کے مولیکیول سے لگ بھگ 3500 گنا بھاری ہوتا ہے اور اس کا فارمولا C<sub>2952</sub>H<sub>4664</sub>O<sub>832</sub>N<sub>812</sub>S<sub>8</sub>Fe<sub>4</sub> ہوتا ہے۔ چونکہ ایک ہیموگلوبن کے مولیکیول میں صرف چار لوہے کے ایٹم ہوتے ہیں اس لئے ہیموگلوبن کا ایک مولیکیول آکسیجن کے صرف چار مولیکیول جذب اور خارج کر سکتا ہے۔ اگر خون میں ہیموگلوبن بالکل نہ ہوتا تو خون کی آکسیجن کو منتقل کرنے کی صلاحیت میں 70 گنا کمی آ جاتی۔<br>
ہیموگلوبن صرف آکسیجن کو پھیپھڑوں (یا مچھلیوں میں گلپھڑوں) سے پورے جسم کی بافتوں (tissue) میں پہنچانے کا کام ہی نہیں کرتا بلکہ بافتوں سے [[کاربن ڈائی آکسائیڈ]] کو پھیپھڑوں تک پہنچانے میں بھی کسی حد تک مددگار ہوتا ہے۔ لیکن کاربن ڈائی آکسائیڈ ہیموگلوبن کے لوہے سے نہیں بلکہ گلوبن سے چمٹتی ہے۔<br>