"شنتو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏بیرونی اثرات: اضافہ مواد
سطر 24:
جاپان میں بادشاہوں نے سورج دیوی (اماٹراسو) کی اولاد ہونے کا دعویٰ کیا۔ یہ دعویٰ سب سے پہلے [[جیموٹینو]] نے کیا۔ اہل جاپان کے نزدیک جس طرح یہ سورج دیوی تمام معبودوں کی آقا ہے، اسی طرح بادشاہ بھی تمام جاپانیوں کا مخدوم اور سردار ہے۔ اس طرح شاہی محل مذہب کا مرکز بن گیا اور جاپان میں مذہب اور سیاست لازم و ملزوم ہوگئے۔ بادشاہ آہستہ آہستہ خدائی درجہ پر فائز ہوگیا۔ اس عقیدہ نے جاپانی سیاسیت کو استحکام بخشا۔ ایک خاندان اڑھائی ہزار سال سے کچھ زیادہ عرصے تک برسر اقتدار رہا۔ جاپانی بادشاہت کا بانی اور سورج دیوی کی اولاد ہونے کا دعویدار جیموٹینو کی حکومت کا آغاز 660 ق م میں ہوا۔ جنگ دوم کے زمانہ میں بادشاہ [[ہیروہیتو]] ایک سو چوبیسواں بادشاہ تھا۔ شنتو مذہب شہنشاه پرست ہے اور ان کے نزدیک [[کامی]] کی رضا شہنشاہ کی رضا میں۔<ref>پروفیسر چیمبر لین، Encyclopaedia of Religion and Ethics Vol II Pg 462</ref>
 
=== ہیرو پرستی ===
جاپانی صرف بادشاہوں کی پرستش نہیں کرتے تھے، بلکہ ہر اس آدمی کو قابل پرستش قرات دیتے جو قوم اور سلطنت کے لیے نمایاں کارنامہ انجام دیتا تھا۔